جمعرات‬‮ ، 26 مارچ‬‮ 2026 

یو این اجلاس میں شرکت سے روکنے کے حربے، امریکا کا فلسطینی وفد کو ویزا دینے سے انکار

datetime 9  ستمبر‬‮  2025 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) امریکا نے فلسطینی وفد کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لیے ویزا جاری کرنے سے انکار کر دیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اس فیصلے کے بعد اجلاس کو نیویارک کے بجائے جنیوا منتقل کرنے کے مطالبات میں تیزی آ گئی ہے۔ تاہم جنرل اسمبلی کا اجلاس آج سے نیویارک میں شروع ہو رہا ہے، جس میں فلسطین کو تسلیم کرنے سے متعلق اہم فیصلوں کی توقع کی جا رہی ہے۔اعلیٰ سطحی مباحثے 23 سے 27 ستمبر تک جاری رہیں گے اور اجلاس 29 ستمبر کو اختتام پذیر ہوگا۔رپورٹس کے مطابق امریکی ٹرمپ انتظامیہ نے فلسطینی صدر سمیت پوری قیادت کو ویزا دینے سے انکار کیا ہے۔ 1988 میں بھی امریکا نے پی ایل او کے سربراہ یاسر عرفات کی نیویارک آمد پر پابندی لگائی تھی، مگر یہ پہلا موقع ہے جب مکمل فلسطینی وفد کو شرکت سے روکا گیا ہے۔

اس اقدام کو اوسلو معاہدے کے بعد فلسطینی تاریخ کے اہم ترین اجلاس میں ان کی شرکت روکنے کی کوشش قرار دیا جا رہا ہے۔مزید بتایا گیا ہے کہ دو ریاستی حل پر مبنی خصوصی اجلاس 22 ستمبر کو نیویارک میں منعقد ہونا تھا، جس میں سعودی عرب اور فرانس کی قیادت میں کانفرنس شیڈول تھی اور فلسطینی صدر کو اس میں شامل ہونا تھا۔ اس اجلاس میں برطانیہ، فرانس، آسٹریلیا، کینیڈا اور دیگر ممالک کی طرف سے فلسطین کو تسلیم کرنے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ڈنمارک کے یورپی پارلیمنٹ کے رکن پرکلاسین نے مطالبہ کیا ہے کہ اجلاس کو جنیوا منتقل کیا جائے تاکہ فلسطینیوں کے حق کو تسلیم کیا جا سکے اور امریکی انتظامیہ کو واضح پیغام دیا جا سکے۔



کالم



ہیکل سلیمانی


اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…