لاہور(نیوز ڈیسک) پنجاب کے مختلف علاقوں سے گذشتہ چند روز کے دوران مختلف مسالک سے تعلق رکھنے والے 40 علماءکو حراست میں لے لیا گیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ ان علماءکی سرگرمیاں محرم کے دوران امن کے خلاف انتہائی خطرناک قرار دی جارہی تھیں۔پنجاب پولیس کے ایک عہدیدار نے ڈان کو بتایا ہے کہ صوبے بھر کے 1160 علماء، جن میں 378 کا تعلق اہل تشیع مسلک، 527 کا تعلق دیو بندی اور 156 کا تعلق اہل حدیث جبکہ 97 کا تعلق بریلوی مسلک سے ہے۔ کو قانون نافذ کرنے والے اداروں نے صوبے کے مخصوص شہروں میں داخل نہ ہونے کا حکم دیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ عاشورہ کے موقع پر 640 ذاکرین اور علماءکو صوبے میں مجالس اور اجتماعات سے خطاب کرنے پر پابندی لگا دی گئی ہے۔عہدیدار کے مطابق گرفتار کئے جانے والے علماء نے پاکستان پینل کوڈ کی دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرتے ہوئے لوڈشیڈنگ کے دوران مجالس کروائیں، پابندی کے باوجود جلوس باہر نکالے، اسلحہ کی نمائش کی، ہوائی فائرنگ کی، وال چاکنگ کی، لاوڈ اسپیکر کا غلط استعمال کیا، پابندی کے باوجود مخصوص شہروں میں تقاریر کیں جبکہ مجالس کے روٹ اور ان کے وقت میں تبدیلی کی۔پنجاب پولیس کی جانب سے چاروں مسالک کے علماءکے خلاف مختلف قوانین اور ہدایات کی خلاف ورزی پر 89 مقدمات قائم کئے ہیں۔قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے لاہور، فیصل آباد، سرگودھا، ساہیوال، ملتان، گجرانوالہ، جھنگ، رحیم یار خان، جنیوٹ اور راولپنڈی کو انتہائی حساس قرار دیا گیا ہے جبکہ صوبے بھر میں 337 مقامات کو حساس قرار دیا گیا ہے۔عاشورہ کے موقع پر صوبے بھر میں پولیس کے ساتھ ساتھ فوج کی 75 کمپنیاں جبکہ رینجرز کی 12 کمپنیاں بھی امن و امان کی صورت حال کو یقینی بنانے کے لئے تعینات کی جائے گی۔قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے 39085 رضا کاروں ،جن میں 32661 مرد رضا کار جبکہ 6424 خواتین رضا کار شامل ہیں، کو مختلف شہروں میں سیکیورٹی کے فرائض انجام دینے کے لئے تعینات کردیا ہے۔پولیس عہدیدار کا کہنا تھا کہ صوبے کے مختلف شہروں میں ہونے والی مجالس اور جلوسوں کی مانیٹرنگ کے لئے 39 ڈرون کیمرے استعمال کئے جائے گئے، جن کو لاہور میں سینٹرل پولیس آفس میں قائم ایک یونٹ کے ذریعے کنٹرول کیا جائے گا۔اس کے علاوہ مجالس اور جلوسوں کے دوران ہونے والی تقاریر کی ریکارڈنگ کے لئے اسپیشل برانچ کے اہلکاروں کو عام لباس میں تعینات کیا جائے گا۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
سہیل آفریدی کا آخری جلسہ
-
اسلام آباد اور راولپنڈی میں برفباری،پورے پنجاب میں خوفناک سردی، ماہرین نے خدشہ ظاہر کردیا
-
شبِ معراج کے مقدس موقع پر عام تعطیل کا اعلان
-
نئے کرنسی نوٹوں کی چھپائی کی مکمل تیاری
-
نامعلوم افراد کی فائرنگ مشہور ٹک ٹاکر خاتون جاں بحق
-
سونے کی قیمت میں حیران کن اضافہ، فی تولہ کتنا مہنگا ہوگیا؟
-
پاکستان میں سونا مزید مہنگا، قیمت تاریخی بلندی پر جاپہنچی
-
تعلیمی اداروں میں مزید چھٹیوں کا اعلان
-
ہونڈا نے پاکستان میں اپنی اہم گاڑی کی نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا
-
وفاقی حکومت نے کاغذی کرنسی کی جگہ پلاسٹک کرنسی لانے کا فیصلہ
-
معروف گلوکار 43 برس کی عمر میں چل بسے، موت کی وجہ بھی سامنے آگئی
-
بگ بیش لیگ: سست بیٹنگ کرنے پر کپتان نے محمد رضوان کو میدان سے باہر بلا لیا
-
پاک بھارت جنگ، چین کا پہلی بار جے 10 سی طیارے کی کامیابی کا باضابطہ اعلان
-
7 پاکستانی بینک ایشیا ءپیسیفک کے ٹاپ 15 بینکوں میں شامل















































