لندن(نیوز ڈیسک)چین کے صدر برطانیہ کے ہنکلے پوائنٹ پر بننے والے جوہری توانائی کے ایک بڑے پلانٹ میں چینی سرمایہ کاری کے ایک معاہدے پر بدھ کو دستخط کریں گے۔توقع ہے کہ اس جوہری پلانٹ سے توانائی کا حصول 2025 تک ممکن ہو سکے گا اور اس کی تعمیر لاگت کا 30 فیصد قیمت چین ادا کرے گا۔چینی صدر شی جن پنگ برطانیہ کے چار روزہ دورہ کے دوسرے روز برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون سے بھی ملاقات کریں گے۔ اس دورہ کے دوران دونوں ملکوں کے درمیان تقریباً 30 ارب پاؤنڈ کے معاہدے ہونے کا امکان ہے۔چین اور برطانیہ کے دمیان ممکنہ طور پر طے پانے والے جوہری معاہدے کے تحت سفوک میں سزویل اور ایسیکس میں براڈ ویل کے دو دیگر جوہری منصوبے پر بھی کام ہو گا۔برطانوی حکومت کا کہنا ہے اس سے تقریباً 25 ہزار روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے اور 60 لاکھ مکانوں تک وافر مقدار میں بجلی پہنچائی جا سکے گی۔اس مذکورہ پلانٹ کی تعمیر فرانس کی توانائی کی کمپنی ای ڈی ایف چین کی سرکاری جوہری توانائی کے کمپنی سی جی این کے ساتھ مل کر کرے گی۔تجارت سے متعلق بی بی سی کے مدیر کمال احمد کا کہنا ہے کہ برطانیہ میں یہ ایک طرح سے اب تک کی سب سے بڑی سرمایہ کاری ہوگی۔’اس کی اہمیت کا اندازہ اس بات سے بھی لگایا جاسکتا ہے کہ اس شراکت کا اعلان دونوں ملکوں کے رہنما ہی کریں گے۔‘لیکن برطانیہ کے جوہری مستقبل میں چین کے اس مرکزی کردار پر بعض مخالفین نے سکیورٹی کے خدشات کا بھی اظہار بھی کیا ہے۔چینی صدر کے دور کے موقع پر ہی برطانیہ نے چینی سیاحوں کے لیے خصوصی طور ملٹی انٹری والا دوسالہ ویزا اسی قیمت پر جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس قیمت میں چھ ماہ کا سیاحتی ویزا دیا جاتا ہے۔ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ویزے میں اس نرمی کا مقصد برطانیہ میں چینی سیاحوں کی آمد کو فروغ دینا ہے جو گزشتہ پانچ برسوں میں تقریبا دوگنی ہوچکی ہے۔
چین کی برطانیہ کے جوہری پلانٹ میں بڑی سرمایہ کاری،آج معاہدے پردستخط ہونگے
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
کورونا بوسٹر ویکسین لگوانے والوں کیلئے اہم خبر ، سائنسدانوں کا بڑا انکشاف
-
بجلی کے یونٹ پر سیلز ٹیکس کا نیا طریقہ کار نافذ
-
پتھر کے زمانے سے اے آئی تک
-
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں حیران کن کمی
-
4 اگست کو سرکاری و نجی تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان
-
متحدہ عرب امارات نے محدود مدت کیلئے بڑی سہولت دے دی
-
دانتوں کے کیڑے سے بچاؤ کا مؤثر اور آسان طریقہ سامنے آگیا
-
55 سالہ شخص کی 2 کم عمر لڑکیوں سے جنسی زیادتی
-
اسکول ہفتے میں 6 روز کھلیں گے ،نوٹیفکیشن جاری
-
جامعات اور کالجز میں دو روزہ تعطیل کا فیصلہ
-
اگست سے اکتوبر تک ملک میں معمول سے کم بارشوں اور زیادہ گرمی کی پیشگوئی
-
بھارت نے گیارہویں مرتبہ سلال ڈیم سے پانی چھوڑ دیا، فلڈ الرٹ جاری
-
کامن ویلتھ گیمز : جیولن تھرو کے فائنل میں پاکستان کے ارشد ندیم میڈل کی دوڑ سے باہر
-
ایف آئی اے کی بڑی کارروائی؛ غیر قانونی فارماسیوٹیکل فیکٹری سیل، جعلی ادویہ برآمد



















































