گوجرانوالہ(نیوز ڈیسک)ڈسٹرکٹ ہسپتال گوجرانوالہ میں زچگی کے لیے آنے والی خاتون نے مبینہ طور پر اسپتال انتظامیہ کی جانب سے طبی امداد نہ ملنے پر گیٹ پر ہی بچی کو جنم دے دیا۔ بچی پیدائش کے کچھ دیر بعد ہی دم توڑ گئی۔گوندان والا کی رہائشی 29سالہ ساجدہ بی بی کو زچگی کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈکواٹر اسپتال لایا گیا۔ جہاں ڈیوٹی پر موجود اسٹاف نے خاتون کا چیک اپ کرنے کے بجائے مبینہ طور پر اسے دو دن بعد آنے کا کہہ دیا۔لیکن حالت غیر ہونے کے باعث خاتون نے اسپتال کے گیٹ پر ہی بچی کو جنم دیا تاہم کچھ دیر بعد بچی دم توڑ گئی۔ اہل خانہ کا کہنا ہے کہ اسپتال کے لیبر روم میں کوئی لیڈی ڈاکٹر موجود نہیں تھی اور وہ غربت کی وجہ سے نجی اسپتال نہیں جاسکتے تھے۔انہوں نے وزیراعلیٰ پنجاب سے واقعے کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ دوسری جانب ایم ایس ڈاکٹر منظور کا کہنا ہے کہ خاتون کے شوہرکو داخلہ پرچی بنوانے کو کہا تھا،جس پر وہ ناراض ہو کرچلاگیا۔