اتوار‬‮ ، 14 ستمبر‬‮ 2025 

امر یکی امداد کا بڑا حصہ شمالی وزیرستان کے متاثرین کی بحالی پر خرچ کیا جائے گا،ڈار

datetime 29  دسمبر‬‮  2014
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد۔۔۔۔وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ امریکا کی جانب سے ملنے والی 53 کروڑ 20 لاکھ ڈالر کی امداد کا بڑا حصہ شمالی وزیرستان کے متاثرین کی بحالی پر خرچ کیا جائے گا۔پاکستان میں تعینات امریکی سفیر رچرڈ اولسن نے اسلام آباد میں وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران امریکی سفیر نے کہا کہ امریکی کانگریس نے کیری لوگر بل کی مد میں پاکستان کے لئے 53 کروڑ20 لاکھ ڈالرکیامدادی پیکیج کی منظوری دی ہے جو توانائی ، دہشت گردی سے تحفظ ، تعلیم ، صحت ، اقتصادی ترقی اور دیگر شعبوں پر خرچ کی جائے گی۔ امریکی سفیر نے وزیر خزانہ کو آئی ایم ایف کے چوتھے اور پانچویں کامیاب جائزے اور زرمبادلہ کے ذخائر 15 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے پر مبارکباد دی۔
ملاقات کے دوران اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ امریکا کی جانب سے ملنے والی امداد کی بڑی رقم آپریشن ضرب عضب کے باعث شمالی وزیرستان سے نقل مکانی کرنے والے افراد کی بحالی پر خرچ کی جائے گی۔ انہوں نے امریکہ پر زور دیا کہ وہ جدید بوئنگ طیاروں کی پاکستان کو فراہمی کا عمل تیز کرے تاکہ پی آئی اے کی تشکیل نو میں مدد مل سکے۔



کالم



انجن ڈرائیور


رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…