بدھ‬‮ ، 28 جنوری‬‮ 2026 

اڈیالہ جیل کے باہر علیمہ خان پر انڈہ پھینک دیا گیا

datetime 5  ستمبر‬‮  2025 |

راولپنڈی (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان کو راولپنڈی میں پریس کانفرنس کے دوران انڈا مار دیا گیا، پولیس نے انڈا مارنے والی دونوں خواتین کو حراست میں لے لیا۔عمران خان کی بہن علیمہ خان کو انڈا مارنے کا واقعہ اڈیالہ جیل راولپنڈی کے قریب داہگل کے مقام پر میڈیا سے گفتگو کے دوران پیش آیا، واقعے کے بعد افراتفری پھیل گئی اور علیمہ خان میڈیا سے گفتگو ملتوی کرنے کے بعد گاڑی میں بیٹھ گئیں۔انڈا مارنے والے خواتین بھی واقعے کے فوری بعد فرار ہوکر اپنی گاڑی میں جابیٹھیں، تاہم پی ٹی آئی کے مشتعل کارکنوں نے مکے برسا کر گاڑی کی اسکرین توڑ دی۔

ترجمان راولپنڈی پولیس انسپکٹر سجاد الحسن کے مطابق انڈا پھینکنے والی خواتین کا تعلق پی ٹی آئی سے ہے، خیبر پختونخوا سے آل گورنمنٹ ایمپلائزگرینڈ الائنس اور آل پاکستان کلرک ایسوسی ایشن کے افراد اپنے مطالبات کے سلسلہ میں احتجاج کرنے راولپنڈی آئے تھے۔پولیس کے مطابق خواتین نے سوالات کے جواب نہ دینے پر علیمہ خان پر انڈا پھینکا، پولیس نے دونوں خواتین کو حراست میں لے کر اڈیالہ چوکی منتقل کردیاجبکہ پی ٹی آئی رہنماؤں کے مطابق خواتین کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے گا۔



کالم



قم میں آدھا دن


ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…