ہفتہ‬‮ ، 25 اکتوبر‬‮ 2025 

پیوٹن سے ملاقات کے بعد کم جانگ کی کرسی کی صفائی، ڈی این اے کے ثبوت مٹا دیئے گئے، ویڈیو وائرل

datetime 4  ستمبر‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)بیجنگ میں شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ اُن اور روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے درمیان دو گھنٹے سے زائد طویل ملاقات کے بعد ایک ویڈیو نے سوشل میڈیا پر توجہ حاصل کرلی ہے۔ اس ویڈیو میں کم جونگ اُن کی سیکیورٹی ٹیم کو اُن کی کرسی، میز اور استعمال شدہ اشیاء کو نہایت احتیاط سے صاف کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ حتیٰ کہ وہ گلاس بھی ہٹا دیا گیا جس سے کم جونگ اُن نے ملاقات کے دوران پانی پیا تھا۔

کریملن رپورٹر الیگزینڈر یونسشیف کے مطابق، کم جونگ اُن کے معاونین نے میٹنگ روم میں موجود ہر اس چیز کو صاف کیا جسے شمالی کوریا کے رہنما نے چھوا تھا، تاکہ ان کی موجودگی کے کوئی بھی نشانات باقی نہ رہیں۔ اس اقدام نے ایک بار پھر واضح کیا کہ پیونگ یانگ اپنے سربراہ کی صحت اور سیکیورٹی کو انتہائی سنجیدگی سے لیتا ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ احتیاطی تدابیر غیر ملکی انٹیلی جنس ایجنسیوں کی جاسوسی سے بچنے کے لیے اپنائی جاتی ہیں۔ جاپانی اخبار نکئی کے مطابق، کم جونگ اُن بیجنگ کے اس سفر میں بھی اپنی مخصوص سبز بکتر بند ٹرین کے ساتھ ذاتی ٹوائلٹ لے کر آئے تاکہ ان کی صحت سے متعلق کوئی بھی معلومات کسی غیر ملکی کے ہاتھ نہ لگ سکے۔امریکا میں قائم اسٹِمسن سینٹر کے ماہر مائیکل میڈن کے مطابق، یہ حفاظتی اقدامات کم جونگ اُن کے والد کم جونگ اِل کے دور سے جاری ہیں۔

ان کے بقول، ذاتی ٹوائلٹ، کوڑا کرکٹ جمع کرنے والے بیگ اور حتیٰ کہ سگریٹ کی باقیات تک کو محفوظ کر لیا جاتا ہے تاکہ کسی بھی ملک کی انٹیلی جنس ایجنسی ان کا تجزیہ نہ کر سکے۔یہ پہلا موقع نہیں ہے جب شمالی کوریا کے رہنما کی سخت حفاظتی تدابیر سامنے آئی ہیں۔ 2019 میں ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ ہنوئی میں ملاقات کے بعد بھی ان کے ہوٹل کے کمرے کی گھنٹوں صفائی کی گئی تھی، اور 2018 میں جنوبی کوریا کے صدر مون جائے اِن سے ملاقات سے پہلے ان کی کرسی اور میز کو سینیٹائز کیا گیا تھا۔ اسی طرح 2023 میں ولادیمیر پیوٹن کے ساتھ ملاقات کے دوران بھی ان کی کرسی کو پہلے سینیٹائزر سے صاف کیا گیا اور پھر میٹل ڈیٹیکٹر سے چیک کیا گیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سیریس پاکستان


گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…