پیر‬‮ ، 26 جنوری‬‮ 2026 

چینی اور روسی صدور کے درمیان 150 سال تک زندہ رہنے کی باتیں اتفاقاً ریکارڈ ہوگئیں

datetime 3  ستمبر‬‮  2025 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) چین میں دوسری جنگِ عظیم میں فتح کی 80ویں سالگرہ کے موقع پر ہونے والی فوجی پریڈ کے دوران روسی صدر ولادیمیر پیوٹن اور چینی صدر شی جن پنگ کی ایک غیر متوقع گفتگو مائیک پر ریکارڈ ہوگئی، جس میں وہ انسانی اعضا کی پیوندکاری اور انسانی عمر میں نمایاں اضافے کے امکانات پر بات کر رہے تھے۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق یہ گفتگو اس وقت ریکارڈ ہوئی جب دونوں رہنما شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ اُن کے ہمراہ غیر ملکی وفود کی قیادت کرتے ہوئے پریڈ کا معائنہ کرنے جا رہے تھے۔چینی سرکاری نشریاتی ادارے سی سی ٹی وی کی براہِ راست نشریات کے دوران یہ بات چیت نشر ہوگئی، جسے بعد میں دیگر عالمی اداروں بشمول سی جی ٹی این، ایسوسی ایٹڈ پریس اور رائٹرز نے بھی شائع کیا۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اس نشریات کو آن لائن تقریباً 1.9 ارب بار دیکھا گیا، جبکہ 40 کروڑ سے زائد ناظرین نے اسے ٹی وی پر براہِ راست ملاحظہ کیا۔ریکارڈ شدہ گفتگو میں پیوٹن کے مترجم کو چینی زبان میں کہتے سنا گیا: “بائیوٹیکنالوجی تیزی سے ترقی کر رہی ہے، انسانی اعضا کو بار بار ٹرانسپلانٹ کیا جا سکتا ہے، جتنا زیادہ آپ جئیں گے، اتنے ہی جوان نظر آئیں گے، حتیٰ کہ امر ہونے کے امکانات بھی ہو سکتے ہیں۔”اس پر شی جن پنگ، جو اس دوران کیمرے پر نظر نہیں آرہے تھے، نے جواب دیا: “کچھ ماہرین کا خیال ہے کہ اس صدی میں انسان کی عمر 150 سال تک پہنچ سکتی ہے۔”اس دوران کم جونگ اُن مسکراتے ہوئے دونوں رہنماؤں کی طرف دیکھتے رہے، تاہم یہ واضح نہیں ہو سکا کہ انہیں اس گفتگو کا ترجمہ فراہم کیا جا رہا تھا یا نہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



قم میں آدھا دن


ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…