اسلام آباد (نیوز ڈیسک)جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم(جے آئی ٹی )نے امیر بالاج قتل کیس میں گوگی بٹ کو گناہ گار قرار دیدیا۔نجی ٹی وی کے مطابق جے آئی ٹی ذرائع کاکہنا ہے کہ گوگی بٹ نے امیربالاج کے قتل کی منصوبہ بندی کی، خواجہ عقیل عرف گوگی بٹ کیس کے مرکزی ملزم طیفی بٹ سے رابطےمیں تھا۔ جے آئی ٹی گوگی بٹ کی ضمانت منسوخی کی استدعا کرے گی،بالاج قتل کیس میں طیفی بٹ اشتہاری ہے۔