جمعرات‬‮ ، 11 دسمبر‬‮ 2025 

سالگرہ میں تحائف کے تبادلے پر جھگڑا، شوہر نے بیوی اور ساس کو قتل کر دیا

datetime 2  ستمبر‬‮  2025 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) بھارتی دارالحکومت دہلی کے علاقے روہنی میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں معمولی گھریلو تنازع نے دو قیمتی جانیں لے لیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ایک شخص نے بیٹے کی سالگرہ پر تحائف کے تبادلے کے معاملے پر ہونے والے جھگڑے کے بعد اپنی بیوی اور ساس کو قینچی کے وار کر کے ہلاک کر دیا۔پولیس کو گزشتہ شام تقریباً 4 بجے ایک شہری نے اطلاع دی کہ اس کی والدہ اور بہن کو قتل کر دیا گیا ہے۔ پولیس جب جائے وقوعہ پر پہنچی تو 63 سالہ کسوم اور 34 سالہ پریا سہگل کی خون میں لت پت لاشیں برآمد ہوئیں۔

کال کرنے والے میگھ سنہا کے مطابق 28 اگست کو اس کے بھانجے کی سالگرہ تھی، اسی تقریب کے دوران تحائف کے حوالے سے اس کی بہن اور بہنوئی یوگیش سہگل کے درمیان تلخ کلامی ہوئی تھی۔ میگھ کے مطابق اس کی والدہ معاملہ سلجھانے کے لیے بہن کے گھر رکی ہوئی تھیں۔اس نے مزید بتایا کہ جب اس نے بہن سے رابطہ کرنے کی کوشش کی تو فون بند ملا، بعدازاں وہ بہن کے گھر پہنچا تو باہر سے دروازہ بند تھا اور تالا خون سے آلودہ تھا۔ تالا توڑ کر اندر داخل ہونے پر دونوں خواتین کی لاشیں ملیں۔پولیس نے یوگیش سہگل کو گرفتار کر کے اس کے خون آلود کپڑے اور قتل میں استعمال ہونے والی قینچی برآمد کر لی ہے۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق یوگیش اس وقت بے روزگار ہے اور واقعے کی اصل وجہ گھریلو تنازع ہی معلوم ہوتی ہے۔

پریا کے بھائی ہمالیہ نے میڈیا کو بتایا کہ ان کی والدہ جھگڑا ختم کرانے کے لیے بہن کے گھر گئی تھیں لیکن یہ بدقسمتی ہوئی کہ وہ دونوں واپس نہ آئیں۔ ہمالیہ کے مطابق اس کی بہن کی شادی 17 سال پہلے یوگیش سہگل سے ہوئی تھی، ازدواجی زندگی میں اختلافات ہونا معمول کی بات ہے مگر اپنی بیوی اور ساس کو اتنی بے دردی سے قتل کر دینا ناقابلِ معافی جرم ہے۔پولیس نے جائے وقوعہ سے فارنزک شواہد اکٹھے کر لیے ہیں اور مزید تحقیقات جاری ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جج کا بیٹا


اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…

جنرل فیض حمید کے کارنامے

ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…

عمران خان کی برکت

ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…