پیر‬‮ ، 15 جون‬‮ 2026 

ہڈور گاؤں کے قریب پاک فوج کا ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار، 2 میجرز سمیت 5 اہلکار شہید

datetime 1  ستمبر‬‮  2025 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) گلگت بلتستان کے علاقے ہڈور گاؤں کے قریب پاک فوج کا ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار ہو گیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق، یہ واقعہ آج صبح تقریباً 10 بجے اس وقت پیش آیا جب ہیلی کاپٹر معمول کی تربیتی پرواز پر تھا۔آئی ایس پی آر کے مطابق، حادثے کے نتیجے میں 2 میجرز سمیت 5 اہلکار شہید ہوئے۔ شہدا میں میجر عاطف، میجر فیصل، فلائٹ انجینئر نائب صوبیدار مقبول، کریو چیف حوالدار جہانگیر اور کریو چیف نائیک عامر شامل ہیں۔

ترجمان کے مطابق، ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ ہیلی کاپٹر کو یہ حادثہ فنی خرابی کے باعث پیش آیا۔ تربیتی پروازیں آرمی ایوی ایشن کی معمول کی سرگرمیوں کا حصہ ہیں۔دوسری جانب، وزیراعظم شہباز شریف نے حادثے پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے شہدا کے بلند درجات اور ان کے اہل خانہ کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نصیب کی مکھی


ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…