جمعرات‬‮ ، 10 ستمبر‬‮ 2026 

افغانستان میں قیامت خیز زلزلہ؛ کئی دیہات صفحہ ہستی سے مٹ گئے‘ 500 افراد جاں بحق‘ ایک ہزار سے زائد زخمی

datetime 1  ستمبر‬‮  2025 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)افغانستان کے صوبے کنڑ میں رات گئے آنے والے زلزلے نے بڑے پیمانے پر تباہی مچادی۔ افغان میڈیا کے مطابق اس ہولناک زلزلے کے نتیجے میں 500 افراد جاں بحق جبکہ ایک ہزار سے زائد زخمی ہو گئے ہیں۔زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 6 ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کا مرکز جلال آباد شہر کے قریب 8 کلومیٹر زیرِ زمین تھا۔ زلزلے کے بعد پانچ آفٹر شاکس بھی محسوس کیے گئے جن کی شدت 4.3 سے 5.2 کے درمیان رہی۔

حکام کے مطابق نورگل، سواکئی، واٹاپور، منوگی اور چپہ درہ کے اضلاع سب سے زیادہ متاثر ہوئے جہاں کئی دیہات ملبے تلے دب گئے۔ خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ درجنوں افراد اب بھی ملبے کے نیچے محصور ہیں۔ امدادی کارروائیاں جاری ہیں اور وزارت دفاع، داخلہ اور صحت کی ٹیمیں متاثرہ مقامات پر پہنچ چکی ہیں۔ زخمیوں کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے ننگرہار ریجنل اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔

زلزلے کے جھٹکے افغانستان کے مختلف صوبوں کے علاوہ پاکستان کے راولپنڈی، اسلام آباد، لاہور اور پشاور سمیت متعدد شہروں میں بھی محسوس کیے گئے۔ بھارت اور تاجکستان میں بھی اس کے اثرات رپورٹ ہوئے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق پاکستان میں کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ماہرین نے وضاحت کی ہے کہ زمین کی تہہ تین بڑی پلیٹوں — یوریشین، انڈین اور اریبئین — پر مشتمل ہے۔ زیرِ زمین حرارت کے جمع ہونے سے یہ پلیٹیں حرکت کرتی ہیں اور ان کے ٹکرانے یا رگڑنے سے توانائی اچانک خارج ہوتی ہے، جو زلزلے کی شکل اختیار کر لیتی ہے۔ یہ لہریں دائرے کی مانند چاروں سمت پھیلتی ہیں اور فالٹ لائنز پر شدید لرزش پیدا کر سکتی ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)


ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…