جمعہ‬‮ ، 29 اگست‬‮ 2025 

امریکا اور یورپ کو پیچھے چھوڑ کر دنیا کی پہلی 6 جی چپ متعارف کرانے والا ایشیائی ملک

datetime 29  اگست‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) اگرچہ دنیا کے کئی ممالک میں ابھی 5 جی ٹیکنالوجی مکمل طور پر متعارف نہیں ہو سکی، مگر ماہرین آئندہ نسل کی موبائل انٹرنیٹ ٹیکنالوجی پر تیزی سے کام کر رہے ہیں۔ اسی سلسلے میں چین نے ایک اہم کامیابی حاصل کرتے ہوئے دنیا کی پہلی 6 جی چپ متعارف کرا دی ہے۔یہ آل فریکوئنسی 6 جی چپ 100 جی بی فی سیکنڈ سے زائد کی ناقابلِ یقین رفتار فراہم کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ اس حوالے سے تحقیقاتی نتائج معروف سائنسی جرنل نیچر میں شائع ہوئے ہیں، جن کے مطابق اس چپ کے ذریعے 50 جی بی کی 8K ایچ ڈی فلم محض چند سیکنڈز میں منتقل کی جا سکتی ہے۔فی الحال زیادہ تر 5 جی اسمارٹ فونز 3 گیگا ہرٹز پر کام کر رہے ہیں جبکہ سیٹلائیٹس 30 گیگا ہرٹز فریکوئنسی استعمال کرتے ہیں۔

مستقبل کی ڈیوائسز کے لیے 100 گیگا ہرٹز تک کی فریکوئنسیز درکار ہوں گی، جو ایک بڑا تکنیکی چیلنج ہے۔ تاہم، چینی سائنسدانوں نے اس مسئلے کے لیے کئی مؤثر حل پیش کیے ہیں۔محققین کا کہنا ہے کہ انہوں نے 0.5 گیگا ہرٹز سے لے کر 115 گیگا ہرٹز تک کے وائرلیس اسپیکٹرم کو ایک ایسی چپ میں سمو دیا ہے جس کا سائز انگوٹھے کے ناخن جتنا ہے۔ یہ چپ مختلف اسپیکٹرمز میں آسانی سے سوئچ کر سکتی ہے اور ملی میٹر ویو کے ساتھ ساتھ ٹیرا ہرٹز کمیونیکیشنز کو بھی سپورٹ کرتی ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ 6 جی ٹیکنالوجی کے فروغ میں حائل رکاوٹوں کو جلد دور کرنا ضروری ہے کیونکہ کنیکٹڈ ڈیوائسز کی بڑھتی ہوئی طلب مستقبل میں مزید مضبوط اور تیز رفتار نیٹ ورکس کا تقاضا کرتی ہے۔ ہائی فریکوئنسی بینڈز جیسے ملی میٹر ویو اور ٹیرا ہرٹز وسیع بینڈ وڈتھ اور نہایت کم لیٹنسی فراہم کرتے ہیں، جس کی بدولت وہ ورچوئل رئیلٹی، ریموٹ سرجری اور جدید صنعتی ایپلیکیشنز کے لیے انتہائی موزوں ہیں۔



کالم



سنت یہ بھی ہے


ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…