اسلام آباد (نیوز ڈیسک) دبئی کی شہزادی شیخہ مہرہ، جنہوں نے گزشتہ سال اپنے شوہر کو طلاق دی تھی، ایک مرتبہ پھر خبروں کی زینت بن گئیں۔ اطلاعات کے مطابق، شیخ محمد بن راشد المکتوم کی صاحبزادی نے امریکی نژاد مراکشی ریپر فرنچ مونٹانا سے منگنی کر لی ہے۔
میڈیا ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ منگنی رواں سال جون میں پیرس فیشن ویک کے دوران انجام پائی، جس موقع پر فرنچ مونٹانا نے پہلی مرتبہ شرکت بھی کی تھی۔
یاد رہے کہ شہزادی شیخہ مہرہ نے جولائی گزشتہ سال انسٹاگرام پر اپنے شوہر شیخ مانا بن محمد المکتوم سے علیحدگی کا اعلان کیا تھا۔