بدھ‬‮ ، 17 ستمبر‬‮ 2025 

ہاسٹل میں خفیہ کیمرے سے خواتین کی ویڈیوز بنانے والا گرفتار

datetime 28  اگست‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی (این این آئی)بھارت کے ایک گرلز ہاسٹل میں خفیہ کیمرے سے خواتین کی ویڈیوز بنانے کے الزام میں ایک شخص کو گرفتار کرلیا گیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست اتر پردیش کے ضلع اعظم گڑھ میں ملزم ایک سال سے ہاسٹل میں خواتین کی نہاتے ہوئے ویڈیوز خفیہ طور پر ریکارڈ کررہا تھا، ملزم کی شناخت ہمانشو رائے کے طور پر ہوئی ہے، وہ ہیرا پٹی کالونی کے ایک ہاسٹل میں اپنے خاندان کے ساتھ رہ رہا تھا۔

اتوار کے روز دسویں جماعت کی ایک طالبہ نے چھت پر نصب موبائل کیمرہ دیکھ لیا اور شور مچانا شروع کیا، جس کے بعد دیگر لڑکیاں جمع ہوگئیں اور ملزم کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا گیا۔پولیس کا کہنا تھا کہ ملزم متاثرہ لڑکیوں کو دھمکاتا تھا کہ اگر انہوں نے شکایت کی تو وہ ویڈیوز کو وائرل کر دے گا، تفتیش کے دوران ملزم کے موبائل اور لیپ ٹاپ سے تقریبا 40 فحش ویڈیوز برآمد ہوئی ہیں۔طالبات نے ملزم کو رنگے ہاتھوں پکڑا۔ اس کے پاس سے متعدد ویڈیوز ملی ہیں، ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور اس سے پوچھ گچھ جاری ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Self Sabotage


ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…