لاہور(نیوزڈیسک)بھارت کا بدترین نقصان،عالمی سطح پر شدید تنقید کا سامناکرنا پڑا، بین الاقوامی میڈیا نے شیو سینا کی جانب سے بی سی سی آئی پر حملے کو نمایاں کوریج دی ،متعدد جرائد نے بھارت میں جنسی زیادتی اور غیر ملکیوں پر حملوں کے بعد شیو سینا کی نئی کارگزاریوںپر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے بین الاقوامی کھلاڑیوں کے دورہ بھارت پر پابندی کامطالبہ کردیا-پاکستان سمیت دنیا بھر کے اخبارات نے بھارتی انتہا پسندتنظیم شیو سینا کے پی سی بی وفد کے بی سی سی آئی ہیڈ کوارٹر میں مذاکرات کے دوران دھاوا بولنے کے اقدام کو شہ سرخیوں میں شائع کیا ۔تفصیلات کے مطابق انتہا پسند تنظیم شیو سینا کے کارکنوں کی طرف سے بی سی سی آئی ہیڈ کوارٹر میں پاکستان اور بھارتی کرکٹ بورڈز کے حکام کے دوران ہونے والی ملاقات میں دھاوا بولنے کے اقدام کو دنیا کے مقبول ترین اخبارات نے نمایاں طور پر شائع کیا اور اس پر آرٹیکلز میں تبصرے بھی کئے گئے ۔پاکستان کے تمام قومی اور علاقائی اخبارات نے اس خبر کو لیڈ اور سپر لیڈ کے طور پر شائع کیا ۔الیکٹرانک میڈیا میں دوسرے روز بھی اس رپورٹ کو نشر کیا جاتا رہا ۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں