جمعہ‬‮ ، 24 اکتوبر‬‮ 2025 

سپریم کورٹ نے بیٹی سے زیادتی کے الزام میں 12 سال سے قید والد کو بری کردیا

datetime 28  اگست‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)سپریم کورٹ نے اپنی بیٹی سے زیادتی کے الزام میں 12 سال سے قید کاٹنے والے شخص کو باعزت بری کر دیا۔نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق جسٹس علی باقر نجفی کی جانب سے تحریر کردہ 10 صفحات پر مشتمل فیصلہ جاری کیا گیا، جس میں قرار دیا گیا کہ متاثرہ بچی کا بیان ریکارڈ کرتے وقت اس کی ذہنی صلاحیت کا باقاعدہ جائزہ نہیں لیا گیا۔ قانون شہادت کے مطابق بچے کا بیان اسی وقت قابلِ قبول ہوتا ہے جب جج اس کی فہم و ادراک پر مطمئن ہو۔

عدالتی فیصلے میں کہا گیا کہ بیان میں تضادات پائے گئے جبکہ وقوعہ کی تاریخ اور وقت بھی واضح نہیں تھا۔ مزید یہ کہ ڈاکٹر کی رائے میں بھی تضاد سامنے آیا؛ پہلے زیادتی کا کہا گیا، بعد ازاں جرح کے دوران اس کی تردید کر دی گئی۔فیصلے کے مطابق مدعیہ (متاثرہ بچی کی والدہ) اور ماموں واقعے کے براہِ راست گواہ نہیں تھے بلکہ ان کے بیانات افواہوں پر مبنی تھے۔ عدالت نے یہ بھی نوٹ کیا کہ خاندان کے اندر جائیداد اور گھریلو جھگڑوں کے تنازعات موجود تھے، جنہوں نے معاملے کو پیچیدہ بنایا۔سپریم کورٹ نے استغاثہ کی جانب سے پیش کیے گئے شواہد کو ناقابلِ اعتبار قرار دیتے ہوئے ملزم کو بری کرنے کا حکم دے دیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کنفیوز پاکستان


افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…