اسلام آباد (نیوز ڈیسک)امریکا اور چین کے درمیان تجارتی تناؤ ایک بار پھر بڑھ گیا ہے۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چین کو خبردار کیا ہے کہ اگر اس نے مقناطیس فراہم کرنے سے انکار کیا تو اس پر 200 فیصد ٹیکس عائد کیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر چین نے مقناطیس امریکا کو فراہم نہ کیے تو بھاری ٹیرف نافذ کیا جائے گا۔یاد رہے کہ چین نے اپریل میں نایاب معدنیات اور مقناطیس کی برآمدات پر پابندی عائد کی تھی، جو کہ امریکا کی جانب سے عائد کیے گئے اضافی محصولات کے ردعمل کے طور پر لگائی گئی تھی۔
ٹرمپ نے کہا کہ جلد ہی امریکا کے پاس اتنی مقدار میں مقناطیس موجود ہوں گے کہ انہیں سنبھالنا مشکل ہو جائے گا۔اوول آفس میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ صدر شی جن پنگ چاہتے ہیں کہ وہ چین کا دورہ کریں۔ ان کے مطابق، چین کے ساتھ تعلقات نہایت اہم ہیں اور ہم بہتر اقتصادی تعلقات کی جانب بڑھ رہے ہیں۔مزید برآں، ٹرمپ نے عندیہ دیا کہ وہ امریکی محکمہ دفاع کا نام تبدیل کر کے “محکمہ جنگ” رکھنے پر بھی غور کر سکتے ہیں۔