اتوار‬‮ ، 21 جون‬‮ 2026 

پاک بھارت جنگ میں 7 طیارے گرے، امریکی صدر کا دعویٰ

datetime 26  اگست‬‮  2025 |

اسلام آ با د (نیوز ڈیسک)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر پاکستان اور بھارت کے درمیان ممکنہ جنگ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی کم کرانے میں کردار ادا کیا تھا۔وائٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ کا کہنا تھا کہ انہوں نے متعدد ایسے تنازعات ختم کروائے جنہیں حل کرنا ناممکن سمجھا جا رہا تھا۔ان کے مطابق، انہی تنازعات میں ایک پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والا وہ تصادم بھی شامل تھا جو ایٹمی جنگ میں تبدیل ہونے کے قریب تھا۔

ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ اس دوران سات طیارے تباہ ہو چکے تھے اور صورتحال مزید بگڑ رہی تھی۔ انہوں نے کہا کہ انہوں نے تجارتی دباؤ ڈالتے ہوئے دونوں ممالک کو جنگ بندی پر مجبور کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر جنگ نہ رکی تو انہوں نے تجارتی تعلقات منقطع کرنے کی دھمکی دی، جس کے نتیجے میں 24 گھنٹوں کے اندر تنازع ختم ہوگیا۔یہ بھی یاد رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ اس سے قبل 30 سے زائد مرتبہ پاک بھارت جنگ بندی کا کریڈٹ لے چکے ہیں، جبکہ اس واقعے میں تباہ ہونے والے طیاروں کی تعداد وہ مختلف مواقع پر 5 اور کبھی 6 بتاتے رہے ہیں۔



کالم



محمد بوٹا انجم


محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…