ریاض (این این آئی)سعودی وزیرخارجہ عادل الجبیر نے کہا ہے کہ شام کے بحران میں ایران کا کردار فوجی ہے ¾وہ شام میں امن کوششوں کا حصہ نہیں بن سکتا ۔ریاض میں جرمن ہم منصب فرینک والٹر کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب میں سعودی وزیرخارجہ عادل الجبیر نے کہا کہ شام میں صدر بشارالاسد کا کوئی مستقبل نہیں، ملک میں قیام امن کے لیے انہیں اقتدار چھوڑنا ہوگا۔انہوںنے کہاکہ ایران بشارالاسد کی حکومت کو کی حمایت اور انہیں ہتھیار کی فراہمی کا سلسلہ بند کرے تو شام کے بحران کے حل میں ایران کا کوئی کردار ہوسکتا ہے تاہم موجودہ وقت میں ایران شام میں عرب سرزمین پر ایک قابض قوت ہے۔