کوالالمپور(این این آئی)ملائیشیا کی ایک ریاست میں مسلمان مردوں کو جمعے کی نماز بغیر جائز وجہ کے چھوڑنے پر شریعت کے تحت دو سال تک قید یا بھاری جرمانے کا سامنا ہو سکتا ہے۔
ترنگگانو ریاست کی حکام، جو کہ قدامت پسند پان ملائیشین اسلامی پارٹی (پی ایس اے)کے زیر انتظام ہے، نے پیر کو اعلان کیا کہ خلاف ورزی کرنے والوں کو شریعت کرمنل آفسنسز ایکٹ کے تحت قید کی سزا یا تین ہزار رنگٹ تک جرمانہ، یا دونوں میں سے کوئی بھی سزا دی جائے گی۔ترنگگانو ریاستی ایگزیکٹو کونسل کے رکن محمد خلیل عبدالہادی نے خبردار کیا کہ جمعے کی نماز ایک بار چھوڑ دینا بھی قابل سزا جرم ہو گا۔