جمعرات‬‮ ، 21 اگست‬‮ 2025 

9 مئی کے 8 مقدمات میں عمران خان کی ضمانت منظور، رہائی کا حکم

datetime 21  اگست‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)سپریم کورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی 9 مئی کے 8 مقدمات میں ضمانت منظور کر لی۔جمعرات کوچیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے زبانی فیصلہ سنا دیا اور بانی تحریک انصاف کی 8 مقدمات میں ضمانت منظور کرتے ہوئے رہائی کا حکم دے دیا۔چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ آپ دونوں سے عدالت کے 2 سوالات ہیں، لاہور ہائی کورٹ کا فیصلہ پڑھا ہو گا۔پہلا سوال! کیا ضمانت کیس میں حتمی فائنڈنگ دی جا سکتی ہے؟دوسرا سوال! ماضی میں سازش کے الزام پر سپریم کورٹ نے ملزمان کو ضمانت دی، کیا تسلسل کا اصول اس کیس پر اپلائی ہوگا؟۔سپیشل پراسیکیوٹر ذوالفقار نقوی نے کہا کہ ضمانت کیس میں عدالت کی آبزرویشن ہمیشہ عبوری نوعیت کی ہوتی ہے، عدالتی آبزرویشن کا ٹرائل پر کوئی فرق نہیں پڑتا، سپریم کورٹ نے ضمانت سے متعلق گائیڈ لائنز دی ہوئی ہیں جو کبھی فالو ہوتی ہیں کبھی نہیں ہوتیں۔

پراسیکیوٹر ذوالفقار نقوی نے سپریم کورٹ کا ضمانت سے متعلق فیصلہ پڑھا۔اسپیشل پراسیکیوٹر نے اعجاز احمد چوہدری کیس میں ضمانت منظوری کا فیصلہ عدالت میں پڑھا۔چیف جسٹس پاکستان نے ریمارکس دئیے کہ سپریم کورٹ میں سازش سے متعلق کیسز میں ضمانت مسترد ہونے کے فیصلے پڑھ کر آئیں۔جسٹس یحییٰ آفریدی نے سپیشل پراسیکیوٹر سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا آپ کیس میں سازش کی بات کرتے ہیں، کوئی ایسا کیس ہے جس میں سازش ہوئی ہو اور ضمانت مسترد ہوئی ہو؟ حال ہی میں سپریم کورٹ میں جتنے سازش سے متعلق کیس آئے ان میں ضمانت منظور ہوئی ہے، سپریم کورٹ نے ایسے ہی الزام کے 3 کیسز میں ضمانتیں منظور کی ہیں، اپنے کیس کو سازش سے متعلق دیگر کیسز سے الگ ثابت کریں۔سپیشل پراسیکیوٹر ذوالفقار نقوی نے کہا کہ سپریم کورٹ میں سازش سے متعلق ضمانت منظور ہونے والے کیسز میں ثبوت نہیں ہوں گے، موجودہ کیس میں سوشل میڈیا پر سازش سے متعلق ثبوت موجود ہیں۔چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے سوال کیا کہ کیا آپ کے پاس ملزم کے خلاف ثبوت موجود ہے؟ ۔پراسیکیوٹر ذوالفقار نقوی نے کہا کہ واٹس ایپ میسجز موجود ہیں، 3 گواہان کا بیان ہے، فوٹو گریمیٹک اور وائس میچنگ ٹیسٹ موجود ہے، ہائی کورٹ نے کہا تھا ٹرائل کورٹ میں مختلف ٹیسٹ کے حوالے سے درخواست دیں، ٹرائل کورٹ نے ٹیسٹ لینے کی اجازت دی لیکن جیل میں ملزم نے تعاون نہیں کیا،جس پر چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہا کہ لیگل نتائج ہوں گے، آپ ایسا سب کیوں کہہ رہے ہیں جو صرف آپ کی فیور میں جا رہا ہو، سپریم کورٹ سے فائنڈنگز نہ لیں، قانون آپ کو خود فائنڈنگز دے گا، جو ثبوت ہے اسے ٹرائل کورٹ میں رہنے دیں، بار بار کہہ رہا ہوں فائنڈنگ پر مت جائیں، ضمانت کے معاملے پر سپریم کورٹ فائنڈنگ میں محطاط ہوتی ہے، ٹرائل کورٹ سے فائنڈنگ لیں، ثبوت ٹرائل کورٹ میں آجائے گا۔پراسیکیوٹر ذوالفقار نقوی نے کہا کہ ثبوت ملزم کے ساتھ کنیکٹ کر رہا ہے۔

جسٹس حسن اظہر نے کہا کہ 14 مئی کو ملزم کی ضمانت قبل از گرفتاری منظور ہوئی، کیا اس دوران تفتیش ہوئی؟ کیا تعاون کیا؟۔پراسیکیوٹر ذوالفقار نقوی نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کا تمام مقدمات میں مرکزی کردار ہے۔ چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہا کہ میرٹ پر جائیں گے تو سلمان صفدر بھی بات کریں گے ، سپریم کورٹ نے میرٹ پر آبزرویشن دی تو ٹرائل متاثر ہو گا، میرا کام آپ کو فائنڈنگ سے متعلق متنبہ کرنا تھا باقی جیسے آپ بہتر سمجھیں۔بانی پی ٹی آئی کے وکیل سلمان صفدر نے کہا کہ 8 مقدمات میں آج تک بانی پی ٹی آئی کے خلاف چالان پیش نہیں ہوا، ہائی کورٹ میں 8 مقدمات میں ضمانت کی درخواستیں مسترد کیں، 3 ایف آئی آرز میں بانی پی ٹی آئی نامزد ہیں، 5 ایف آئی آرز میں بانی پی ٹی آئی کا نام نہیں ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خوشی کا پہلا میوزیم


ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…