جمعرات‬‮ ، 11 دسمبر‬‮ 2025 

ماں، باپ اور بڑا بیٹا قتل، ذہنی مسائل میں مبتلا چھوٹا بیٹا لاپتہ

datetime 21  اگست‬‮  2025 |

نئی دہلی (این این آئی)بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں تہرے قتل کا واقعہ پیش آیا ہے جہاں میاں بیوی سمیت 24 سالہ بیٹا مردہ حالت میں اپنے گھر سے برآمد ہوا جبکہ ایک بیٹا لاپتہ ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق واردات کا انکشاف اس وقت ہوا جب ہمسایوں نے پولیس کو گھر سے بدبو اٹھنے کی اطلاع دی۔ پولیس کے موقع پر پہنچنے پر معلوم ہوا کہ 50 سالہ پریم سنگھ اور 24 سالہ بیٹا ہرتیک نچلی منزل میں بنے تالاب میں مردہ پائے گئے جبکہ اسی گھر کی پہلی منزل سے 45 سالہ خاتون راجنی کی لاش برآمد ہوئی، خاتون کے منہ پر کپڑا بندھا ہوا تھا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس کا کہنا تھا کہ ابتدائی شواہد سے ظاہر ہوتا ہے تہرے قتل کا یہ واقعہ کئی دن پرانا ہے۔پولیس کے مطابق اہلِ محلہ نے بتایا ہے کہ اس موقع واردات کے دوران گمشدہ ہونے والا 23 سالہ بیٹا سدھارتھ کئی برسوں سے ذہنی بیماریوں میں مبتلا ہے اور اس کا علاج مختلف اسپتالوں میں جاری تھا۔تفتیش کے دوران گھر سے ملنے والی دوائیوں اور دستاویزات سے انکشاف ہوا ہے کہ سدھارتھ کا گزشتہ 12 برسوں سے علاج چل رہا تھا، بتایا جا رہا ہے کہ سدھارتھ جارحانہ رویے اور اوبسیسیو کمپلسِو ڈس آرڈر کا شکار تھا۔بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس نے لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا ہے جبکہ گمشدہ بیٹے کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جج کا بیٹا


اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…

جنرل فیض حمید کے کارنامے

ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…

عمران خان کی برکت

ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…