منگل‬‮ ، 14 اکتوبر‬‮ 2025 

گجرات میں کرکٹ میچ کے دوران اوور نہ ملنے پر جھگڑا، ٹیم کا کپتان قتل

datetime 20  اگست‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)گجرات میں کرکٹ میچ کے دوران اوور نہ دینے پر جھگڑے کے دوران نوجوان کھلاڑی نے فائرنگ کرکے ساتھی کھلاڑی کو قتل کردیا ہے، واقعے میں مقتول کا بھائی اور ماموں بھی زخمی ہوا ہے جبکہ پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے ملزم غلام غوث کو گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق گجرات کے گاؤں مہسم میں کرکٹ میچ کے دوران تنازع پر ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں اوور نہ دینے پر جھگڑا شدت اختیار کرگیا، جس کے نتیجے میں ایک نوجوان قتل ہوگیا۔

مہسم کرکٹ گراؤنڈ میں میچ کے دوران ملزم غلام غوث نے اوور مانگا تاہم اوور نہ ملنے پر ملزم جھگڑا کرنے لگا اور پھر گراؤنڈ سے نکل کر گھر گیا اور اسلحہ لے کر واپس آیا اور اندھا دھند فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں 23سالہ نوجوان فاخر اقبال زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی دم توڑ گیا جبکہ اس کا بھائی طاہر اقبال اور ماموں یاسر اقبال گولیاں لگنے سے شدید زخمی ہو گئے۔ملزم واردات کے بعد جائے وقوعہ سے فرار ہو گیا جبکہ مقتول فاخر کے والد کی مدعیت میں تھانہ دولت نگر نے ملزم غلام غوث، یاسر مشتاق سمیت 2 نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے ملزم غلام غوث کو گرفتار کرلیا جبکہ باقی ملزمان تاحال فرار ہیں۔مقامی افراد اور اہل علاقہ کی جانب سے اس افسوسناک واقعے پر شدید غم و غصے کا اظہار کیا جا رہا ہے جبکہ پولیس کی جانب سے واقعے کی تفتیش جاری ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ


لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…