منگل‬‮ ، 19 اگست‬‮ 2025 

دبئی میں ڈھائی کروڑ ڈالر مالیت کے نایاب ہیرے کی چوری

datetime 18  اگست‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)ددبئی پولیس نے ڈھائی کروڑ ڈالر مالیت کے نایاب پنک ڈائمنڈ کی چوری اور اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔اماراتی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ کارروائی ’’پنک ڈائمنڈ آپریشن‘‘ کے نام سے کی گئی جس میں ایک بین الاقوامی گروہ کو گرفتار کیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق یہ گروہ تقریباً ایک سال سے اس بیش قیمت ہیرے کو چرانے کی منصوبہ بندی میں مصروف تھا۔

تفتیشی ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزمان نے پہلے ہیرے کے مالک تک رسائی حاصل کی اور خود کو ایک دولت مند خریدار کا نمائندہ ظاہر کر کے اعتماد جیتنے کی کوشش کی۔ اس مقصد کے لیے انہوں نے مہنگی گاڑیاں کرائے پر لیں، دبئی کے لگژری ہوٹلوں میں ملاقاتیں کیں اور یہاں تک کہ ایک معروف ماہرِ جواہرات کی خدمات بھی حاصل کیں تاکہ اپنی سنجیدگی ظاہر کی جا سکے۔ان ہتھکنڈوں کے بعد جیولر کو قائل کیا گیا کہ وہ ہیرا اپنی دکان سے نکال کر نجی ملاقات میں لے آئے۔

اسی دوران ملزمان نے موقع پا کر ہیرا چرا لیا اور مختلف راستوں سے فرار ہو گئے۔ واردات کے فوری بعد پولیس نے خصوصی ٹیم تشکیل دی اور جدید ٹیکنالوجی اور نگرانی کے ذریعے تینوں مشتبہ افراد کی شناخت کر لی، جن کا تعلق مختلف ایشیائی ممالک سے بتایا جاتا ہے۔پولیس نے بیک وقت کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کر لیا اور ہیرا بھی برآمد کر لیا، جسے وہ ایک چھوٹے ریفریجریٹر میں چھپا کر ایشیائی ملک اسمگل کرنے کی تیاری میں تھے۔حکام کے مطابق پولیس نے شکایت ملنے کے صرف آٹھ گھنٹے کے اندر کارروائی مکمل کر کے نہ صرف تمام ملزمان کو گرفتار کیا بلکہ قیمتی پنک ڈائمنڈ کو بھی بحفاظت بازیاب کر لیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اور پھر سب کھڑے ہو گئے


خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…