جمعہ‬‮ ، 15 اگست‬‮ 2025 

برٹش پاکستانی طالبہ ماہ نور چیمہ نے تعلیمی میدان میں دنیا بھر کے بچوں کو پیچھے چھوڑ دیا

datetime 15  اگست‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن (این این آئی )پاکستانی بچی نے تعلیمی میدان میں دنیا بھر کے بچوں کو پیچھے چھوڑ دیا، برٹش پاکستانی طالبہ ماہ نور چیمہ نے جی سی ایس ای اور او لیول کے امتحانات کے بعد اے لیول میں بھی حیران کن اور شاندار کامیابی حاصل کی ہے۔ماہ نور چیمہ نے اے لیول کے امتحان 24 اے گریڈز کے ساتھ حاصل کر کے متعدد عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیے، انہیں شاندار کامیابی کے سبب یونیورسٹی آف آکسفورڈ کے ممتاز ایگزیٹر کالج میں داخلہ مل گیا ہے۔18 سالہ ماہ نور چیمہ نے اے لیول کے امتحان میں عالمی سطح پر چار اور جی سی ایس ای کو ملا کر چھ عالمی سطح کے ریکارڈ بنائے ہیں۔

انہوں نے گزشتہ برس بغیر کسی ٹیوشن یا کسی کی مدد کے بغیر گھر پر ہی امتحان کی تیاری کی تھی۔ماہ نور چیمہ نے ایسکسٹینڈ پروجیکٹ کوالیفکیشن کے ساتھ 24 مضامین میں انفرادی طور پر اے لیول کا امتحان پاس کر کے نیا عالمی ریکارڈ بنایا ہے۔ ماضی میں طالب علم کل نمبروں کو بڑھانے کیلئے بورڈز کے امتحان میں مضامین کو دہرایا کرتے تھے۔ ماہ نور نے صرف ایک بورڈ سے انفرادی مضامین میں امتحان پاس کر کے عالمی ریکارڈ بنایا۔ماہ نور چیمہ نے دوسرا نیا عالمی ریکارڈ اے لیول کے امتحان میں سب سے زیادہ اے اسٹار اور اے گریڈز لے کر بنایا۔ ماہ نور چیمہ نے مجموعی طور پر 19 اے اسٹار اور اے گریڈز حاصل کیے۔ ان کا تیسرا عالمی ریکارڈ کی سی ایس ای، او لیول اور اے لیول میں سب سے زیادہ اے گریڈز حاصل کرنے کے حوالے سے ہے۔برٹش پاکستانی طالبہ ماہ نور چیمہ نے اے لیول میں 11 اے اسٹار گریڈز لئے، انہوں نے جی سی ایس ای اور او لیول میں 34 اے گریڈز حاصل کیے تھے۔

ماہ نور چیمہ کو تینوں امتحانوں میں ملنے والے اے اسٹار گریڈ دنیا بھر میں کسی بھی طالب علم کو ملنے والے سب سے زیادہ ہیں۔ماہ نور چیمہ کا چوتھا عالمی ریکارڈ یہ ہے کہ انہوں نے 24 اے لیول اور 34 جی سی ایس ای کے امتحان میں 58 مضامین کا انتخاب کیا۔2023 میں ماہ نور چیمہ نے 16 برس کی عمر میں جنرل سرٹیفکیٹ آف سیکنڈری ایجوکیشن میں 34 مضامین پاس کر کے نیا عالمی ریکارڈ قائم کیا تھا۔ انہوں نے پانچواں اور چھٹا عالمی ریکارڈ کی سی ایس ای کے امتحان کے دوران بنایا تھا۔ماہ نور چیمہ کے والد بیرسٹر عثمان چیمہ نے کہا ہے کہ دو برس قبل نواز شریف اور شہباز شریف نے ماہ نور کو شاباش دیتے ہوئے حوصلہ افزائی کیلئے میک بک کا تحفہ دیا تھا۔

ماہ نور کے والد کے مطابق ماہ نور میک بک اب بھی استعمال کر رہی ہے اور اس پر اس نے اے لیول کی تیاری کی اور آکسفورڈ کیلئے انٹرویو بھی دیے۔والد کا کہنا ہے کہ میڈیسن کی تعلیم حاصل کرنا ماہ نور کا خوب تھا وہ اب دو ماہ بعد یونیورسٹی شروع کرے گی، ماہ نور کی کامیابی صرف فیملی کیلئے خوشی نہیں بلکہ یہ پاکستان کیلئے یوم آزادی کا تحفہ بھی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



شیلا کے ساتھ دو گھنٹے


شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…