جمعہ‬‮ ، 13 مارچ‬‮ 2026 

امریکہ کے بعد چین سے بھی بھارت کیلئے بری خبر

datetime 14  اگست‬‮  2025 |

اسلام آبا د(نیوز ڈیسک) چین نے بھارتی فائبر آپٹک مصنوعات پر عائد اینٹی ڈمپنگ ٹیرف ختم کرنے کے بجائے اسے برقرار رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ چینی وزارتِ تجارت کے مطابق بھارت سے درآمد ہونے والے سنگل موڈ آپٹیکل فائبر پر یہ ٹیرف بدستور نافذ رہے گا، جس کی زیادہ سے زیادہ شرح 30.6 فیصد مقرر ہے۔ یہ محصول پہلی بار 2014ء میں لگایا گیا تھا، بعد ازاں اگست 2020ء میں اس میں توسیع کی گئی تھی۔

ٹرمپ کا بھارت اور دیگر ممالک کے خلاف مزید اقدامات کا عندیہ

دوسری جانب سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ بھارت پر لگایا گیا ٹیرف محض شروعات ہے اور آئندہ مزید تجارتی اقدامات دیکھنے کو ملیں گے۔ ان کے مطابق بھارت پر 50 فیصد ٹیرف عائد کیا جا چکا ہے، جبکہ اگر بھارت یا دیگر ممالک نے روس سے تیل خریدنا بند نہ کیا تو مزید سخت پابندیاں لگائی جائیں گی۔ ٹرمپ نے یہ بھی عندیہ دیا کہ چین پر بھی ٹیرف بڑھایا جا سکتا ہے، خاص طور پر چپس اور سیمی کنڈکٹرز پر 100 فیصد تک ڈیوٹی لگائی جا سکتی ہے تاکہ امریکی مصنوعات کو عالمی سطح پر برتری حاصل ہو۔

انہوں نے کہا کہ ایپل سمیت کئی امریکی کمپنیاں پیداوار واپس امریکہ منتقل کر رہی ہیں اور جو کمپنیاں اندرونِ ملک مینوفیکچرنگ کریں گی، ان پر اضافی فیس عائد نہیں ہوگی۔ ٹرمپ کے بقول، ایک سال قبل امریکہ کو دیوالیہ ہونے کے خدشات لاحق تھے لیکن آج اسٹاک مارکیٹ تاریخ کی بلند ترین سطح پر ہے۔

ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ ایران کی جوہری صلاحیت پہلے ہی بی-ٹو بمبار طیاروں کے ذریعے نشانہ بنا کر ختم کر دی گئی ہے، اور اگر تہران نے دوبارہ جوہری پروگرام شروع کیا تو امریکہ فوجی کارروائی کرے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مذہبی جنگ(دوسرا حصہ)


بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہبی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…