جمعرات‬‮ ، 14 اگست‬‮ 2025 

وزیراعظم کی “نشان پاکستان” لینے سے معذرت، اپنا نام فہرست سے نکال دیا

datetime 14  اگست‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آبا دںیوز ڈیسک) سول و عسکری اعزازات کے لیے قائم کمیٹی نے وزیراعظم شہباز شریف کو “نشانِ پاکستان” دینے کی سفارش کی تھی، تاہم انہوں نے اس اعزاز کے لیے اپنا نام فہرست سے خارج کرنے کا فیصلہ کیا۔ذرائع کے مطابق کمیٹی کی جانب سے بھیجی گئی سمری میں دیگر ناموں کے ساتھ وزیراعظم کا نام بھی شامل تھا، مگر شہباز شریف نے اپنا نام ہٹا کر باقی شخصیات کی منظوری دے دی۔آج ایوانِ صدر میں منعقد ہونے والی پروقار تقریب میں صدر آصف علی زرداری نے مختلف سول اور عسکری شخصیات کو اعلیٰ اعزازات سے نوازا۔

اس موقع پر سینئر صحافی اور “دی نیوز” کے ایڈیٹر انویسٹی گیشن انصار عباسی نے بھی “معرکہ حق” ایوارڈ لینے سے انکار کیا۔ انصار عباسی کا کہنا تھا کہ اس اعزاز کی حقدار پوری قوم ہے، انہوں نے کوئی غیر معمولی کارنامہ انجام نہیں دیا بلکہ صرف اپنا پیشہ ورانہ فرض نبھایا۔تقریب میں وزیر خارجہ اسحاق ڈار، پارلیمانی کمیٹی کے سربراہ بلاول بھٹو زرداری، وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ، وزیر دفاع خواجہ آصف اور وزیراعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ کو “نشانِ امتیاز” عطا کیا گیا۔ اس کے علاوہ وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ، وزیر داخلہ محسن نقوی، احسن اقبال، شیری رحمان، فیصل سبزواری، مصدق ملک، اور حنا ربانی کھر سمیت طارق فاطمی اور خرم دستگیر خان کو بھی اعلیٰ سول اعزازات سے نوازا گیا۔صدرِ مملکت نے بھارتی جارحیت کے خلاف شاندار قیادت اور جنگی حکمت عملی پر آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو “ہلالِ جرات” اور ائیر چیف مارشل ظہیر بابر احمد سدھو کو “ہلالِ امتیاز” سے بھی نوازا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



شیلا کے ساتھ دو گھنٹے


شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…