اسلام آباد (نیوز ڈیسک) فیس بک اور ٹک ٹاک پر حال ہی میں ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہوئی جس میں دکھایا گیا کہ لائیو شو کے دوران ایک وہیل ٹرینر کا توازن بگڑتا ہے اور وہ اچانک سوئمنگ پول میں گر جاتی ہے۔ویڈیو شیئر کرنے والے صارفین کا دعویٰ تھا کہ ٹرینر کا نام “جیسکا ریڈکلف” ہے اور یہ واقعہ پیسیفک بلیو میرین پارک میں پیش آیا، جہاں مبینہ طور پر ایک اورکا (کلر وہیل) نے اپنی ٹرینر کو ہلاک کر دیا۔ کچھ صارفین نے یہ الزام بھی لگایا کہ وہیل کو حملہ کرنے پر اُکسانے کے لیے اسے خون دکھایا گیا۔تاہم، مختلف عالمی میڈیا رپورٹس نے اس ویڈیو کی حقیقت واضح کر دی ہے۔
تحقیقات کے مطابق، نہ “جیسکا ریڈکلف” نام کی کوئی ٹرینر موجود ہے، نہ “پیسیفک بلیو میرین پارک” کا کوئی وجود ہے، اور نہ ہی ایسا کوئی واقعہ پیش آیا ہے۔ ماہرین کے مطابق یہ ویڈیو دراصل مصنوعی ذہانت (AI) کی مدد سے تیار کی گئی ہے۔یعنی سوشل میڈیا پر زیرِ گردش یہ ویڈیو اور اس سے جڑا واقعہ مکمل طور پر فرضی اور جعلی ہے۔