اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پنجاب کے سابق وزیر داخلہ کرنل(ر) ہاشم ڈوگر نے استحکام پاکستان پارٹی چھوڑنے کا اعلان کردیا۔
کرنل (ر) ہاشم ڈوگر نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا ’’میں استحکام پارٹی چھوڑنے کا اعلان کرتا ہوں۔‘‘ وہ پہلے تحریک انصاف کا حصہ تھے اور پی ٹی آئی دور میں وزیر داخلہ پنجاب کے عہدے پر فائز رہے۔ انہوں نے بعد ازاں جہانگیر ترین کی قیادت میں بننے والی استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی تھی ۔