منگل‬‮ ، 27 جنوری‬‮ 2026 

کمر عمر میں بڑی کامیابی، 17 سالہ طالبہ نے 40 سالہ پرانی ریاضی کی تھیوری غلط ثابت کر دی

datetime 12  اگست‬‮  2025 |

واشنگٹن(این این آئی)17 سالہ ہوم اسکول طالبہ نے 40 سالہ پرانی ریاضی کی تھیوری غلط ثابت کردی، اس طالبہ کو براہِ راست پی ایچ ڈی پروگرام میں داخلہ مل گیا۔ریاضی کی دنیا میں طلبہ کے کارناموں کی بیشمار مثالیں موجود ہیں، لیکن کسی کم عمر طالبہ کا بغیر ڈگری حاصل کیے اس شعبے میں بنیادی نظریہ بدل دینا انتہائی نایاب واقعہ ہے۔

امریکا سے تعلق رکھنے والی 17 سالہ ہوم اسکول طالبہ ہنہ قاہرہ نے 40 سال پرانے ریاضیاتی مفروضے میزوہاتا ٹیکوچی کونجیکچر کو غلط ثابت کر کے ماہرین کو حیران کردیا۔یہ مفروضہ ہارمونک اینالیسز کے شعبے میں ایک پیچیدہ سوال ہے جو مڑی ہوئی سطحوں پر لہروں کے رویے سے متعلق ہے۔ گزشتہ 4 دہائیوں میں متعدد ماہرینِ ریاضی نے اسے ثابت کرنے کی کوشش کی مگر کامیاب نہ ہو سکے۔ ہنہ نے اس کا حل تلاش نہیں کیا بلکہ ایک عملی مثال قائم کرکے یہ ثابت کر دیا کہ یہ مفروضہ درست ہی نہیں۔ہنہ کائرو کا تعلیمی سفر بھی منفرد ہے، وہ نہ ہائی اسکول سے فارغ التحصیل ہیں اور نہ ہی ان کے پاس کوئی انڈرگریجویٹ ڈگری ہے، لیکن اس کے باوجود انہیں براہِ راست یونیورسٹی آف میری لینڈ کے ریاضی کے پی ایچ ڈی پروگرام میں داخلہ دے دیا گیا ہے، یہ غیر معمولی کامیابی ریاضی کی دنیا میں ایک نئی مثال کے طور پر دیکھی جا رہی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



قم میں آدھا دن


ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…