منگل‬‮ ، 14 جولائی‬‮ 2026 

پاکستانی کرکٹر حیدر علی پر خاتون سے زیادتی کا الزام، نئے حقائق سامنے آگئے

datetime 11  اگست‬‮  2025 |

اسلا آباد (نیوز ڈیسک)  پاکستانی کرکٹر حیدر علی پر جنسی زیادتی کے الزام سے متعلق کیس میں نئے انکشافات سامنے آئے ہیں۔ تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ الزام عائد کرنے والی پاکستانی نژاد برطانوی خاتون گزشتہ دو ہفتوں سے حیدر علی کے ساتھ مسلسل رابطے میں تھیں۔ ذرائع کے مطابق 23 جولائی کو مانچسٹر کے ایک ہوٹل میں پہلی ملاقات کے بعد دونوں نے دوپہر کا کھانا بھی اکٹھے کیا۔پولیس تفتیش سے باخبر ذرائع کا کہنا ہے کہ 20 سال سے زائد عمر کی یہ خاتون یکم اگست کو کینٹ کے علاقے ایشفورڈ میں دوبارہ حیدر علی سے ملیں اور ملاقات کے بعد ساتھ چہل قدمی بھی کی۔

تاہم تقریباً دو ہفتے بعد، یعنی 4 اگست کو، خاتون نے ان پر زیادتی کا الزام لگا دیا۔ریسٹورنٹ میں موجود دو گواہوں نے پولیس کو بتایا کہ اس دن دونوں خوشگوار موڈ میں بات چیت اور ہنسی مذاق کر رہے تھے، اور بعد میں بغیر کسی تلخ کلامی کے اسٹیشن کی طرف جاتے بھی دیکھے گئے۔ ذرائع کے مطابق خاتون نے مانچسٹر سے ایشفورڈ تک کا چار گھنٹے کا سفر اکیلے کیا، اور پہلی ملاقات کے دو ہفتوں کے دوران انہوں نے کسی قسم کی پریشانی یا ناراضگی ظاہر نہیں کی۔تحقیقات میں ضبط شدہ موبائل ڈیٹا سے بھی یہ بات سامنے آئی کہ ملاقاتوں کے بعد دونوں کے درمیان رابطہ معمول کے مطابق جاری رہا۔ ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ خاتون دراصل حیدر علی کی مداح تھیں اور 2023 میں سوشل میڈیا کے ذریعے ان سے رابطے میں آئی تھیں۔48 گھنٹے پولیس حراست میں رہنے کے بعد حیدر علی نے الزام کی سختی سے تردید کرتے ہوئے خود کو بے گناہ قرار دیا۔ پولیس نے انہیں 7 اگست کو ضمانت پر رہا کر دیا اور ان کا موبائل فون بھی واپس کر دیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ


شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…