اسلا آباد (نیوز ڈیسک)امریکی ریاست نیویارک کے علاقے اسٹیٹن آئی لینڈ میں اسکول پرنسپل اور شادی شدہ خاتون ٹیچر کے درمیان مبینہ تعلقات سامنے آنے کے بعد دونوں کی ازدواجی زندگیاں ختم ہو گئیں۔امریکی میڈیا کے مطابق 43 سالہ پرنسپل انتھونی کوسینٹینو اور 28 سالہ ٹیچر جیکولین سینو ڈینوس کے تعلقات کا انکشاف ہونے پر پرنسپل کی اہلیہ نے مقامی عدالت میں شکایت درج کروائی۔ شکایت میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ جون 2023 سے ان کے شوہر کا اپنی ماتحت ٹیچر کے ساتھ تعلق چل رہا تھا اور وہ اس کے لیے بار بار پارٹیاں بھی منعقد کرتا رہا۔
رپورٹ کے مطابق یہ معاملہ منظرعام پر آنے کے بعد دونوں کے شریکِ حیات نے طلاق کے لیے عدالت سے رجوع کیا۔ جیکولین سینو ڈینوس کی طلاق جون 2024 میں ہو گئی، جبکہ پرنسپل کوسینٹینو کا کیس تاحال عدالت میں زیرِ سماعت ہے۔تحقیقات میں یہ بات بھی سامنے آئی کہ کوسینٹینو اسکول کی مالی نگرانی میں غفلت کے مرتکب ہوئے، جس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ایک سیکریٹری نے 7 سال کے دوران 1 لاکھ 45 ہزار ڈالر سے زائد رقم کا غبن کیا۔