اسلام آباد(نیوز ڈیسک ) مفت وڈیو کال کی سہولت فراہم کرنے والی ویب سائیٹ اسکائپ نے اب نئے فیچر کا اضافہ کیا ہے جس کے تحت آپ ایسے دوستوں سے بھی وائس اور وڈیو کال کرسکتے ہیں جن کا اسکائپ اکاو¿نٹ نہ ہو۔ کیا آپ کے پاس اسکائپ اکاو¿نٹ ہے، نہیں۔ بسا اوقات کسی شناسا سے آن لائن بات کرتے ہوئے اسکائپ کے متعلق اسی قسم کی گفتگو سننے میں آتی ہے کہ جب ایک دوست کے پاس اسکائپ انسٹال نہیں ہوتا اور یوں بات ادھوری رہ جاتی ہے لیکن اب اسکائپ نے ایک سہولت پیش کی ہے جس کے تحت صرف ایک اکاو¿نٹ سے ہی دونوں فریقین ویڈیو کالز اور گروپ کالز کی جاسکتی ہیں۔ اپنے دوست کے لیے لنک اسکائپ میں ہی بنانا پڑتا ہے لیکن اس لنک کو مزید 25 دوستوں تک شیئر کرکے بات کی جاسکتی ہے خواہ اسکائپ پر ان کا اکاو¿نٹ ہو یا نا ہو۔
یہ لنک اسکائپ پر بنتا ہے اور اس کے لیے ایک اکاو¿نٹ ضرور درکار ہوتا ہے۔ لنک کو فیس بک، ای میل، واٹس ایپ اور ٹویٹر وغیرہ سے بھیجا جاسکتا ہے۔ اسی طرح یہ ونڈوز اور میک دونوں آپریٹنگ سسٹم کے لیے کارآمد ہے۔ لنک پر کلک کرتے ہی گفتگو کی ایک ونڈو کھل جاتی ہے جس پر کلک کرکے کال کا سلسلہ شروع کیا جاسکتا ہے اور کوئی بھی اس گفتگو میں شامل ہوسکتا ہے۔
اب ایپ انسٹالیشن اور اکاﺅنٹ بنائے بغیر ہی اسکائپ پر بات کرنا ممکن
20
اکتوبر 2015
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں