اتوار‬‮ ، 26 اکتوبر‬‮ 2025 

بھارتی وزیراعظم مودی عاصم منیر کا سامنا کرنے سے خوفزدہ ہیں، امریکی جریدہ

datetime 9  اگست‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) امریکی جریدے بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے مبینہ طور پر فیلڈ مارشل عاصم منیر سے آمنا سامنا کرنے سے گریز کے لیے امریکا کا دورہ کرنے سے انکار کر دیا۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مودی کو خدشہ تھا کہ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ان کی فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات کروا سکتے ہیں، اسی لیے انہوں نے دورہ امریکا کی دعوت رد کر دی۔ بتایا گیا کہ جی سیون اجلاس کے دوران 17 جون کو مودی اور ٹرمپ کے درمیان 35 منٹ طویل فون گفتگو ہوئی تھی۔

بلومبرگ کے مطابق مودی جی سیون اجلاس کے بعد صدر ٹرمپ سے ملاقات کیے بغیر ہی وطن واپس لوٹ گئے۔ ٹرمپ نے انہیں اجلاس کے فوراً بعد واشنگٹن آنے کی پیشکش کی، لیکن مودی نے یہ دعوت یہ کہہ کر ٹھکرا دی کہ وہ کروشیا کے دورے پر جا رہے ہیں۔رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ بھارتی وزیراعظم نے ہر ممکن کوشش کی کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر اور صدر ٹرمپ کی مشترکہ ملاقات نہ ہو۔ فون پر بات کرتے ہوئے مودی نے ٹرمپ کو یہ بھی کہا کہ بھارت کسی بھی قسم کی ثالثی کو قبول نہیں کرے گا۔اس فون کال کے بعد وائٹ ہاؤس کے رویے میں تبدیلی دیکھی گئی اور دونوں رہنماؤں کے درمیان دوبارہ بات چیت نہیں ہوئی۔ اسی عرصے میں امریکا اور بھارت کے تعلقات میں کشیدگی پیدا ہوئی، جس کی جھلک اس وقت نظر آئی جب ٹرمپ نے بھارتی معیشت کو ’’مردہ‘‘ قرار دیتے ہوئے بھارتی مصنوعات پر 50 فیصد ٹیرف نافذ کر دیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سیریس پاکستان


گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…