اتوار‬‮ ، 26 اکتوبر‬‮ 2025 

خاتون کے ہاں2 سر، 4 ٹانگوں اور 4 ہاتھوں والے بچے کی پیدائش

datetime 7  اگست‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)بھارتی ریاست بہار کے ضلع مظفرپور میں ایک نایاب جسمانی حالت کی حامل نومولود بچی کی پیدائش نے سب کو حیرت میں ڈال دیا ہے۔ بچی کی غیر معمولی جسمانی ساخت نے نہ صرف اسپتال کے عملے بلکہ عوام کو بھی ششدر کر دیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق، بچی کے دو سر، چار بازو اور دو ٹانگیں ہیں، جو ایک انتہائی نایاب طبی کیفیت کی نشاندہی کرتے ہیں۔ جیسے ہی اس غیر معمولی پیدائش کی خبر پھیلی، اسپتال اور بچی کے گھر کے باہر لوگوں کا ہجوم جمع ہوگیا۔

مقامی افراد نے اسے “قدرت کا انوکھا تحفہ” قرار دیا۔بچی کی ماں شمسہ خاتون کی نارمل ڈیلیوری ہوئی۔ نومولود کو دیکھ کر اہلِ خانہ سمیت ڈاکٹروں کو بھی ابتدائی طور پر حیرت کا سامنا کرنا پڑا۔ بچی کو فی الحال اسپتال کے انتہائی نگہداشت وارڈ (ICU) میں رکھا گیا ہے جہاں ماہرین اس کی حالت کا مسلسل جائزہ لے رہے ہیں۔ماہرینِ طب کے مطابق، یہ کیس ایک نایاب حالت “کنجوائنڈ ٹوئنز” یا جُڑواں جنین کی ادھوری تقسیم کا ہے، جہاں ماں کے پیٹ میں موجود دونوں ایمبریو مکمل طور پر الگ نہ ہو سکے اور ایک ہی جسم میں ضم ہو گئے۔

ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ ایسی حالت دنیا میں لاکھوں میں بمشکل ایک بار دیکھنے کو ملتی ہے۔اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ایک خصوصی میڈیکل ٹیم بچی کی صحت کا باریک بینی سے جائزہ لے رہی ہے، اور آئندہ دنوں میں کئی اہم ٹیسٹ کیے جائیں گے تاکہ معلوم ہو سکے کہ اس کے کن اعضاء کی مکمل کارکردگی موجود ہے اور مستقبل میں کیا علاج ممکن ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سیریس پاکستان


گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…