اتوار‬‮ ، 26 اکتوبر‬‮ 2025 

طوفان فلورس نے برطانیہ کو ہلا کر رکھ دیا، پروازیں، ٹرینیں، فیسٹیول سب بند

datetime 5  اگست‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن(این این آئی) طوفان فلورس کے باعث برطانیہ اور آئرلینڈ میں نظام زندگی بری طرح متاثر ہو گیا۔ برطانوی میڈیا کے مطابق تیز ہواں اور موسلا دھار بارش کے باعث متعدد پروازیں، ٹرینیں اور کشتیاں منسوخ جبکہ تفریحی تقریبات ملتوی کر دی گئی ہیں۔اسکاٹ لینڈ، آئرلینڈ، شمالی انگلینڈ اور یارکشائر میں تیز ہواں کا الرٹ جاری ہے۔ یارکشائر کے کئی تفریحی مقامات بند کر دیے گئے ہیں، جبکہ درخت گرنے اور سڑکوں پر رکاوٹوں کی وجہ سے ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی ہے۔برطانیہ کے مختلف حصوں میں ایمبر اور یلو وارننگز جاری کر دی گئی ہیں۔

اسکاٹ لینڈ میں صبح 10 بجے سے ایمبر وارننگ نافذ ہے جبکہ شمالی انگلینڈ، ویلز اور شمالی آئرلینڈ میں صبح 6 بجے سے یلو وارننگ جاری کی گئی۔نیو کیسل کے شمال میں ریلوے سروسز بند کر دی گئی ہیں، پریسٹن کے شمال میں ریلوے مسافروں کو سفر نہ کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ گلاسگو سے اسکاٹش جزیروں کی جانب تمام پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔ایڈنبرا میں واقع پرنسز اسٹریٹ گارڈنز بند کر دیے گئے جبکہ نارتھ بیروک میں ہونے والا فرنج بائے دی سی فیسٹیول بھی ملتوی کر دیا گیا۔ ڈرائیوروں کو سخت احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سیریس پاکستان


گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…