منگل‬‮ ، 05 اگست‬‮ 2025 

مکیش امبانی کا گھرانہ کس خاص نسل کی گائے کا کتنا مہنگا دودھ استعمال کرتا ہے؟

datetime 5  اگست‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)یقین کرنا مشکل ہے، لیکن بھارت کے امیر ترین صنعتکار مکیش امبانی اور ان کا خاندان روزمرہ استعمال کے لیے کوئی مہنگا یا نایاب دودھ نہیں بلکہ 152 روپے فی کلو قیمت والا دودھ استعمال کرتا ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق امبانی خاندان جس دودھ کا استعمال کرتا ہے، وہ پونے شہر سے منگوایا جاتا ہے اور یہ مشہور گائے کی نسل “ہولسٹین فریزین” سے حاصل کیا جاتا ہے، جو دودھ دینے کی اپنی اعلیٰ صلاحیت اور معیار کے لیے مشہور ہے۔

اس نسل کی گائیں ایک مخصوص ڈیری فارم میں پالی جاتی ہیں، جہاں لگ بھگ 3000 گائیں موجود ہیں۔رپورٹ کے مطابق یہ گائیں نہایت آرام دہ ماحول میں رکھی جاتی ہیں، انہیں خصوصی ربڑ کے گدوں پر آرام کروایا جاتا ہے اور پینے کے لیے صاف ستھرا آر او (RO) پانی فراہم کیا جاتا ہے۔ہولسٹین فریزین نسل کی گائیں روزانہ 25 سے 30 لیٹر تک دودھ دینے کی صلاحیت رکھتی ہیں، جبکہ سالانہ پیداوار 8 ہزار سے 12 ہزار لیٹر تک ہو سکتی ہے۔ کچھ گائیں بہترین دیکھ بھال کے نتیجے میں 15 ہزار لیٹر سے بھی زائد دودھ دے سکتی ہیں۔اس دودھ کی خاص بات یہ ہے کہ یہ A1 اور A2 بیٹا کیسین پروٹینز کے ساتھ ساتھ دیگر اہم غذائی اجزا جیسے پروٹین، ضروری چکنائی، کاربوہائیڈریٹس، میکرونیوٹرینٹس اور مائیکرونیوٹرینٹس سے بھی بھرپور ہوتا ہے۔دلچسپ بات یہ ہے کہ امبانی خاندان کے تمام افراد — مکیش امبانی، ان کی اہلیہ نیتا، بیٹے آکاش و اننت، اور بہوئیں شلوکا و رادھیکا — اسی دودھ کو استعمال کرتے ہیں، جو اگرچہ خاص نسل سے حاصل کیا جاتا ہے، لیکن قیمت کے اعتبار سے کوئی غیرمعمولی مہنگا نہیں سمجھا جا سکتا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مورج میں چھ دن


ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…