اتوار‬‮ ، 21 جون‬‮ 2026 

یوکرین میں چین، پاکستان کے کرائے کے جنگجو روس کی طرف سے لڑ رہے ہیں: صدر زیلنسکی

datetime 5  اگست‬‮  2025 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)یوکرین کے صدر وولودیمیر زیلنسکی نے دعویٰ کیا ہے کہ شمال مشرقی محاذ پر ان کی افواج غیر ملکی کرائے کے جنگجوؤں کے خلاف برسرپیکار ہیں، جن کا تعلق چین، پاکستان، تاجکستان، ازبکستان اور بعض افریقی ریاستوں سے ہے۔اپنے سوشل میڈیا پیغام میں صدر زیلنسکی نے بتایا کہ انہوں نے خارکیف کے محاذ، خصوصاً ووفچانسک کے علاقے کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے فرنٹ لائن پر تعینات فوجی افسران سے موجودہ صورتِ حال اور دفاعی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا۔

صدر زیلنسکی کا کہنا تھا کہ یوکرینی فوجیوں نے اطلاع دی ہے کہ دشمن کے دستوں میں مختلف غیر ملکی عناصر بھی شامل ہیں، جن میں بعض کا تعلق ایشیائی اور افریقی ممالک سے ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ یوکرین ان غیر ملکی جنگجوؤں کی موجودگی کو نظرانداز نہیں کرے گا اور مناسب ردعمل دیا جائے گا۔یوکرینی حکومت اس سے قبل بھی روس پر الزام عائد کر چکی ہے کہ وہ دیگر ممالک سے کرائے کے فوجی بھرتی کر کے جنگ میں استعمال کر رہا ہے، تاہم حالیہ الزامات پر چین، پاکستان یا افریقی ممالک کی جانب سے کوئی باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا۔یہ بیان ایسے وقت میں آیا ہے جب خارکیف کے علاقے میں جھڑپیں شدت اختیار کر چکی ہیں اور روسی افواج کی پیش قدمی روکنے کے لیے یوکرینی فورسز سخت مزاحمت کر رہی ہیں۔



کالم



محمد بوٹا انجم


محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…