اتوار‬‮ ، 26 اکتوبر‬‮ 2025 

بچےکا ویزا نہ ہونے پر والدین اسے ائیرپورٹ پر اکیلا چھوڑ کر طیارے پر چلےگئے

datetime 4  اگست‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بارسلونا (نیوز ڈیسک) — اسپین کے شہر بارسلونا میں ایک حیران کن اور افسوسناک واقعہ اس وقت پیش آیا جب ایک غیر ذمہ دار جوڑے نے سفری دستاویزات مکمل نہ ہونے پر اپنے 10 سالہ بچے کو ائیرپورٹ پر تنہا چھوڑ کر خود بیرون ملک روانہ ہونے کی کوشش کی۔

تفصیلات کے مطابق El Prat انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر ایک فضائی کمپنی کی خاتون اہلکار للین کی نظر ایک اکیلے بچے پر پڑی، جو ائیرپورٹ کے عوامی علاقے میں موجود تھا۔ شک ہونے پر انہوں نے معاملے کی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر شیئر کی، جو تیزی سے وائرل ہوگئی۔

للين کے مطابق بچے کے والدین کو جب معلوم ہوا کہ ان کے بیٹے کا پاسپورٹ زائدالمیعاد ہو چکا ہے اور ویزا بھی موجود نہیں، تو انہوں نے اسے وہیں چھوڑ کر خود پرواز میں سوار ہونے کا فیصلہ کیا۔ ان کے ساتھ ان کا دوسرا بچہ بھی تھا۔

جب ائیرپورٹ عملے نے صورت حال کا جائزہ لیا تو فوری طور پر پولیس کو مطلع کیا گیا۔ بچے سے بات چیت کے دوران اس نے بتایا کہ اس کے والدین چھٹیوں پر جا رہے ہیں اور اسے ائیرپورٹ پر اکیلا چھوڑ گئے ہیں۔

پولیس نے ایئر لائن عملے کی مدد سے والدین کو شناخت کیا اور جہاز سے اتار لیا گیا۔ بعد میں والدین نے بتایا کہ ان کے بیٹے کا دوسرا پاسپورٹ بھی ناقابل استعمال تھا کیونکہ اس پر ویزا موجود نہیں تھا، اس لیے انہوں نے ایک رشتے دار کو فون کر کے کہا کہ وہ آ کر بچے کو لے جائے، جبکہ خود جہاز میں سوار ہو گئے تاکہ اپنے مہنگے ٹکٹ ضائع نہ ہوں۔

للين نے کہا کہ اپنی پیشہ ورانہ زندگی میں انہوں نے متعدد واقعات دیکھے ہیں، لیکن والدین کی جانب سے ایسا اقدام انتہائی غیر متوقع اور افسوسناک ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ والدین مکمل اطمینان کے ساتھ پرواز پر سوار ہو گئے، جیسے کچھ ہوا ہی نہ ہو۔

تاحال یہ واضح نہیں ہو سکا کہ والدین کے خلاف کوئی قانونی کارروائی کی جائے گی یا نہیں، مگر یہ واقعہ سوشل میڈیا پر سخت تنقید اور حیرت کا باعث بنا ہوا ہے۔

Ask ChatGPT

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سیریس پاکستان


گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…