پیر‬‮ ، 04 اگست‬‮ 2025 

8 شوہروں سے لاکھوں روپے ہتھیانے والی دلہن 9 ویں شادی سے قبل گرفتار

datetime 4  اگست‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) بھارتی شہر ناگپور میں پولیس نے ایک ایسی خاتون کو گرفتار کیا ہے جو اب تک آٹھ مختلف مردوں سے شادی کرکے ان سے لاکھوں روپے وصول کر چکی ہے۔ پولیس نے نویں شادی کی کوشش کے دوران اسے موقع پر ہی دھر لیا۔مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق مذکورہ خاتون ایک اسکول میں تدریسی فرائض انجام دیتی ہے۔ 29 جولائی کو جب وہ ایک ہوٹل میں اپنے اگلے “شوہر” سے ملاقات کے لیے پہنچی تو پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے اسے گرفتار کر لیا۔

تحقیقات سے معلوم ہوا کہ وہ خواتین و مردوں کی شادی سے متعلق ویب سائٹس اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز خصوصاً فیس بک کے ذریعے امیر اور بعض اوقات شادی شدہ مردوں سے تعلق بناتی تھی۔ وہ خود کو طلاق یافتہ اور ایک بچے کی ماں ظاہر کرکے جذباتی ہمدردی حاصل کرتی اور پھر شادی کے بعد مالی فوائد سمیٹ کر غائب ہو جاتی۔متاثرہ افراد میں سے ایک شخص نے بتایا کہ خاتون نے شادی کے بعد اسے قائل کیا کہ کچھ مالی مسائل ہیں اور اس بہانے بڑی رقم لے اڑی۔پولیس کی جانب سے مقدمہ درج کر کے مزید متاثرین سے بھی رابطہ کیا جا رہا ہے تاکہ کیس کو منطقی انجام تک پہنچایا جا سکے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سات سچائیاں


وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…