پیر‬‮ ، 15 جون‬‮ 2026 

26 آئی فون جسم پر چپکا کر سفر کرنے والی لڑکی کی اچانک موت

datetime 2  اگست‬‮  2025 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) برازیل کی ریاست “پاراناہ” میں ایک حیران کن واقعہ اس وقت پیش آیا جب ایک 20 سالہ لڑکی بس میں سفر کے دوران اچانک بے ہوش ہوگئی اور بعد میں اس کی موت واقع ہو گئی۔ مسافروں اور طبی عملے کو اس وقت شدید حیرت کا سامنا کرنا پڑا جب لڑکی کے جسم سے متعدد مہنگے موبائل فون برآمد ہوئے۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق لڑکی کو دورانِ سفر سانس لینے میں دشواری ہوئی اور اچانک اسے جھٹکے لگنے لگے۔ بس عملے نے فوری طور پر طبی امداد فراہم کرنے کے لیے ایمبولینس طلب کی، لیکن پیرا میڈکس کی 45 منٹ کی مسلسل کوشش کے باوجود اسے زندہ نہیں رکھا جا سکا۔ ابتدائی معائنے میں یہ معلوم ہوا کہ اسے دل کا دورہ پڑا تھا، تاہم موت کی اصل وجہ فرانزک رپورٹ آنے کے بعد واضح ہوگی۔

واقعے کے بعد جب طبی عملے نے لڑکی کے جسم کا جائزہ لیا تو وہاں سے 26 آئی فونز برآمد ہوئے جو اس کے جسم کے مختلف حصوں پر چپکنے والے مادّے (گوند) سے چپکائے گئے تھے۔

پولیس کے مطابق یہ تمام موبائل فون لڑکی کے جسم سے اس انداز میں چپکائے گئے تھے جیسے وہ انہیں اسمگل کرنے کی کوشش کر رہی ہو۔ حکام نے برآمد شدہ تمام موبائل فونز کو فیڈرل ریونیو سروس کے حوالے کر دیا ہے، جبکہ تحقیقات جاری ہیں کہ لڑکی اس کام میں اکیلی تھی یا کسی بڑے گروہ کا حصہ تھی۔

یہ افسوسناک واقعہ نہ صرف غیر قانونی اسمگلنگ کے ایک نئے انداز کو بے نقاب کرتا ہے بلکہ اس نے لوگوں کو شدید حیرت میں بھی مبتلا کر دیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Pale Blue Dot


کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…