جمعرات‬‮ ، 11 دسمبر‬‮ 2025 

میکسیکو کے مافیاز نے روس یوکرین جنگ سے کیسے فائدہ اٹھایا؟

datetime 1  اگست‬‮  2025 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)  فرانسیسی جریدے کی ایک رپورٹ نے انکشاف کیا ہے کہ میکسیکو کے جرائم پیشہ گروہ روس یوکرین تنازع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے میدانِ جنگ میں اپنی موجودگی بڑھا رہے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق مافیا سے وابستہ افراد جعلی شناختوں کے ذریعے یوکرین میں داخل ہوئے اور وہاں جدید جنگی ڈرونز چلانے کی تربیت حاصل کر رہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق، یہ افراد یوکرین میں ایف پی وی (First Person View) ڈرون آپریٹرز کی تربیت لے رہے ہیں، جو جنگی صورتحال میں انتہائی اہم اور مہلک کردار ادا کرتے ہیں۔

میکسیکو کی انٹیلی جنس ایجنسی نے یوکرین کو ان مشتبہ افراد کے بارے میں خبردار کر دیا ہے، جس کے بعد یوکرین کی فوجی انٹیلی جنس نے ہسپانوی زبان بولنے والے غیر ملکی رضا کاروں کی جانچ شروع کر دی ہے۔

فرانسیسی جریدے کے مطابق، کچھ جنگجوؤں کو پرائیویٹ ملٹری کمپنیوں کے ذریعے بھیجا گیا تھا، جنہیں گرفتار کیا جا چکا ہے۔

یاد رہے کہ میکسیکو کے مافیاز پہلے ہی اپنے ملک میں ڈرون حملوں کے ذریعے مخالفین کو نشانہ بنا رہے ہیں، اور اب یوکرین سے حاصل کردہ جنگی مہارتوں سے ان کے مزید خطرناک ہونے کا خدشہ بڑھ گیا ہے۔

روس کی جانب سے حملوں میں شدت، کیف میں تباہی

دوسری جانب، روس نے یوکرین پر حملوں میں اضافہ کر دیا ہے۔ عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق، حالیہ روسی میزائل اور ڈرون حملوں میں یوکرین کے 6 شہری جاں بحق جبکہ 52 زخمی ہوئے، جن میں کئی کی حالت نازک ہے۔

یہ حملے کیف کے مختلف علاقوں پر رات گئے کیے گئے، جن کے نتیجے میں شہر کے 4 اضلاع میں مجموعی طور پر 27 مقامات کو نقصان پہنچا۔ یوکرینی صدر نے بتایا کہ روس نے ایک ہی رات میں 300 سے زائد ڈرون اور 8 میزائل داغے۔

روسی وزارت دفاع نے دعویٰ کیا ہے کہ ان حملوں کا ہدف کیف میں موجود اسلحہ ڈپو اور دیگر فوجی تنصیبات تھیں۔ ادھر، یوکرین کی جوابی کارروائی میں روسی شہر پینزا میں واقع ایک الیکٹرانکس پلانٹ تباہ ہو گیا۔ روس کا کہنا ہے کہ یوکرین کی طرف سے فائر کیے گئے 32 ڈرونز کو فضا میں ہی تباہ کر دیا گیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جج کا بیٹا


اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…

جنرل فیض حمید کے کارنامے

ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…

عمران خان کی برکت

ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…