خواتین چھلکا اُتار کر سیب بچوں یا مہمانوں کو دیتی ہیں ۔ لیکن یہ چھلکا بہت کام کی شے ہے اور اب امریکی ماہرین نے دریافت کیا ہے کہ اس چھلکے میں موجود یرسولک نامی تیزاب نہ صرف ہمارے عضلات کو صحت مند بناتا ہے بلکہ موٹاپے سے بھی بچاتا ہے ۔
آئیوا یونیورسٹی کے محققوں نے ایک تجربے میں دس چوہوں کو کئی ہفتے تک یرسولک تیزاب والی غذا کھلائی ۔ جبکہ دس چوہوں کو تیزاب کے بغیر والے کھانے دیئے ۔ جن چوہوں نے تیزاب والی غذا کھائی ان کے عضلات بڑھ گئے اور جسم میں گندمی چربی نے جنم لیا جو حرارے تیزی سے جلاتی ہے ۔ تیزاب نہ کھانے والے چوہوں میں ان مثبت تبدیلیوں نے جنم نہیں لیا ۔
دوران تجربہ یرسولک تیزاب کھانے والے چوہوں نے دوسرے گروہ کی نسبت زیادہ غذا کھائی ، اس کے باوجود تیزاب ہی کی وجہ سے ان کا وزن کم ہوا۔ چناچہ آئندہ چھلکے سمیت سیب کھائیں اور موٹاپے سے بچنے کا سامان کیجیئے ۔
یاد رہے ، موٹاپا وہ تین عوامل پیدا کرتا ہے جو ہمیں امراض قلب میں مبتلا کر دیتا ہے ، اول پیٹ میں چربی ہونا ، دوم چربی کی ایک قسم ٹرائی گلیسرائڈز کی زیادتی اور سوم بلند فشار خون ( ہائی بلڈ پریشر )
سیب کا قیمتی چھلکاصحت کیلئے ناقابل یقین فائدہ ۔
19
اکتوبر 2015
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں