اتوار‬‮ ، 21 جون‬‮ 2026 

بابا وانگا کی جولائی 2025 میں بڑی قدرتی آفت کی پیشگوئی بھی سچ ہوگئی؟

datetime 31  جولائی  2025 |

اسلام آباد (نیوزڈیسک) حال ہی میں جاپان اور روس کے درمیان آنے والے شدید زلزلے اور اس کے نتیجے میں جاری سونامی وارننگ نے جاپانی نجومی ریو تاتسوکی کی ایک دہائیوں پرانی پیشگوئی کو پھر سے خبروں کا مرکز بنا دیا ہے۔غیر ملکی ذرائع کے مطابق، روس کے کاماچٹکا جزیرے میں 8.8 شدت کا زلزلہ آیا جس کے جھٹکے جاپان کے ہوکائیڈو اور روس کے کوریل جزائر تک محسوس کیے گئے۔ اس قدرتی آفت کے بعد جاپانی حکام نے سونامی الرٹ جاری کرتے ہوئے شہریوں کو ساحلی علاقوں سے دور رہنے کی ہدایت کی۔اس صورتحال میں سوشل میڈیا پر ریو تاتسوکی کا نام دوبارہ سامنے آ گیا، جنہیں بعض لوگ “جاپان کی بابا وانگا” کے طور پر بھی جانتے ہیں۔

تاتسوکی نے 1999 میں شائع ہونے والی اپنی مانگا سیریز “The Future I Saw” میں جولائی 2025 میں جاپان میں کسی بڑی قدرتی آفت کی پیشگوئی کی تھی۔حالیہ زلزلہ 30 جولائی کو آیا، جس کے باعث بہت سے افراد نے وقت کی مطابقت کو حیران کن قرار دیا اور تاتسوکی کی پیشن گوئی کو سچ مان لیا۔ کچھ سوشل میڈیا صارفین اسے محض اتفاق قرار دے رہے ہیں، جبکہ دیگر افراد اسے ایک واضح اشارہ سمجھ رہے ہیں۔اس حوالے سے رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ پیشگوئی کے باعث ہانگ کانگ سے جاپان جانے والے سیاحوں کی بکنگز میں کمی دیکھی گئی ہے۔دوسری طرف جاپان کے ماہرینِ ارضیات اور سرکاری حکام نے ایسی پیشن گوئیوں کو سائنسی بنیادوں سے عاری قرار دیتے ہوئے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ غیر مصدقہ معلومات پر یقین نہ کریں اور صرف مستند ذرائع سے رہنمائی حاصل کریں۔



کالم



محمد بوٹا انجم


محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…