جمعہ‬‮ ، 13 مارچ‬‮ 2026 

فرانس اور برطانیہ کے بعد ایک اور ملک نے فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے پر غور شروع کر دیا

datetime 30  جولائی  2025 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) فرانس اور برطانیہ کے بعد اب کینیڈا بھی آزاد فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کے امکان پر سنجیدگی سے غور کر رہا ہے۔ ترک نشریاتی ادارے ٹی آر ٹی کی رپورٹ کے مطابق، کینیڈین حکومت اس معاملے پر مختلف پہلوؤں سے جائزہ لے رہی ہے تاکہ فیصلہ کیا جا سکے کہ اس کے ممکنہ تقاضے اور شرائط کیا ہوں گی۔کینیڈا کے ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ اگرچہ ابھی کوئی حتمی فیصلہ سامنے نہیں آیا، لیکن یہ امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ وزیراعظم مارک کارنی جلد مشرق وسطیٰ کی موجودہ کشیدہ صورتحال پر تبادلہ خیال کے لیے کابینہ کا خصوصی اجلاس طلب کریں گے۔

یہ خبریں اس وقت سامنے آئیں جب وزیراعظم مارک کارنی نے حال ہی میں برطانوی ہم منصب کیر اسٹارر کے ساتھ غزہ کی موجودہ صورتحال اور فلسطینی ریاست کے ممکنہ قیام پر گفتگو کی۔اس سے قبل پیر کے روز کینیڈا کی وزیر خارجہ انیتا آنند نے دو ریاستی حل کے لیے اوٹاوا کی وابستگی کو دہرایا۔ انہوں نے کہا کہ اگرچہ حالات نہایت پیچیدہ ہیں، لیکن ہماری مشترکہ سفارتی کوششیں اس بات کا مظہر ہیں کہ دنیا ایک ایسے حل کی حمایت کرتی ہے جو فلسطینیوں کو ان کا حقِ خودارادیت دے اور اسرائیل کی سلامتی کو بھی یقینی بنائے۔

دوسری جانب، فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون نے بھی حالیہ دنوں میں اعلان کیا کہ ان کی حکومت اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے آئندہ اجلاس میں ستمبر کے مہینے میں فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کرنے پر تیار ہے۔برطانوی وزیراعظم کیر اسٹارر کا مؤقف بھی واضح ہے، ان کا کہنا ہے کہ اگر اسرائیل غزہ میں اپنے اقدامات پر قابو پانے میں ناکام رہا، تو ان کی حکومت فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا فیصلہ کرے گی۔اسرائیل نے اس ردعمل پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے اقدامات گویا حماس کو انعام دینے کے مترادف ہیں۔یاد رہے کہ اب تک اقوام متحدہ کے 193 رکن ممالک میں سے 149 فلسطین کو ایک آزاد ریاست کے طور پر تسلیم کر چکے ہیں، جو اس مسئلے پر عالمی حمایت کی عکاسی کرتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مذہبی جنگ(دوسرا حصہ)


بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہبی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…