تہران(نیوزڈیسک)جرمن وزیر خارجہ فرانک والٹر شٹائن مائر نے کہا ہے کہ ایران کے جوہری پروگرام کی وجہ سے اس پر عائد پابندیاں فی الحال برقرار رہیں گی۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق اپنے دورہ ایران کے موقع پر انہوں نے کہا کہ جب تک ایران اپنے وعدے پورے نہیں کرتا، تب تک یہ پابندیاں نہیں اٹھائی جائیں گی۔ ایران اور عالمی طاقتوں کے مابین جولائی میں طے پانے والی ایک تاریخی ڈیل کے تحت ایران نے اپنی جوہری سرگرمیوں کو محدود بنانے کا عزم ظاہر کیا تھا، جس کے بدلے میں اس پر عائد عالمی پابندیوں میں نرمی کی جانا ہے۔ فرانک والٹر شٹائن مائر اس وقت مشرق وسطیٰ کے دورے پر ہیں۔