اتوار‬‮ ، 31 اگست‬‮ 2025 

ناسا کو بڑا جھٹکا، 4 ہزار کے قریب ملازمین مستعفی

datetime 28  جولائی  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(این این آئی) امریکی خلائی ادارہ ناسا کو اس وقت بڑی مشکل کا سامنا ہے، کیونکہ بجٹ میں کٹوتیوں کے بعد ادارے کے تقریبا 3,870 ملازمین نے استعفی دے دیا ہے۔فرانسیسی خبر ایجنسی کے مطابق یہ ملازمین ناسا کے ڈفرڈ ریزائنیشن پروگرام کے تحت رضاکارانہ طور پر ادارہ چھوڑ رہے ہیں۔ اس پروگرام کے دوسرے مرحلے میں 3 ہزار ملازمین نے علیحدگی کی حامی بھری، جبکہ پہلے مرحلے میں 870 ملازمین استعفی دے چکے ہیں۔

اس کٹوتی کے بعد ناسا کے مستقل ملازمین کی تعداد 18,000 سے کم ہو کر تقریبا 14,000 رہ جائے گی، یعنی ادارے کے اسٹاف میں 20 فیصد سے زائد کی کمی واقع ہوگی۔ناسا پہلے ہی ایک عبوری ایڈمنسٹریٹر کے تحت کام کر رہا ہے کیونکہ صدر ٹرمپ نے ایلون مسک کے حمایت یافتہ نامزد امیدوار جیرڈ آئزک مین کو واپس لے لیا تھا۔ٹرمپ حکومت نے سائنس اور ماحولیاتی منصوبوں کے بجٹ میں کٹوتی کی ہے اور اس کی توجہ چاند پر دوبارہ پہنچنے اور مریخ پر انسانی مشن پر مرکوز ہے۔ وائٹ ہائوس کا کہنا تھا کہ امریکہ کو چین سے پہلے چاند پر انسانی مشن بھیجنے کی دوڑ میں آگے نکلنا ہے، کیونکہ چین نے 2030 تک انسانی مشن بھیجنے کا اعلان کر رکھا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پروفیسر غنی جاوید


’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…