اسلام آباد(نیوزڈیسک) چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف حالیہ دنوں میں ترکی کادورہ کرکے آئے ہیں جس کے دوران انکشاف ہواہے کہ ترک حکومت اور فوج نے پاک فوج سے درخواست کی ہے کہ وہ دہشتگردی کی خلاف ترکی کی مدد کریں۔ نجی ٹی وی چینل پر اپنے پروگرام میں گفتگوکرتے ہوئے احمد قریشی نے بتایاکہ ترکی کی حکومت اور بالخصوص فوج نے آرمی چیف سے براہ راست درخواست کی ہے ، ترکی کو شام اور عراق دونوں جگہوں سے براہ راست دہشتگردی کا سامنا ہے۔