اسلام آباد(آن لائن)وزیر اعظم کی صاحبزادی مریم نواز امریکی صدر کی اہلیہ مشعل اوباما سے ملاقات کریں گی جس میں جنوبی ایشیاءمیں خواتین کے مسائل اور ان کو بااختیار بنانے اور تعلیم سمیت دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا جائیگا، امکان ہے کہ باراک اوباما کی اہلیہ پاکستان خواتین کی تعلیم اور ان کے حقوق کیلئے آواز اٹھانے پر مریم نواز کو خصوصی ایوارڈ بھی نوازیں گی،ذرائع نے بتایا کہ وزیر اعظم نواز شریف کی بیٹی مریم نواز امریکی صدر کی اہلیہ مشعل اوباما کی خصوصی دعوت پر وزیر اعظم کے ہمراہ دورہ امریکہ کیلئے روانہ ہوگئیں ہیں ،مشعل اوباما نے مریم نواز کو خواتین اور تعلیم کے شعبے میں ان کے موثر کردار سے متاثر ہو کر انہیں دورہ امریکہ کیلئے خصوصی دعوت نامہ بھیجا ہے ،ذرائع کے مطابق نواز شریف کے دورہ امریکہ کے دوران ان کی صاحبز مریم نواز اور مشعل اوباما کے درمیان الگ سے ملاقات ہوگی جس میں جنوبی ایشیاءمیں خواتین کے مسائل ،تعلیم اور انہیں بااختیار بنانے سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا جائیگا،اس موقع پر امریکی صدر کی اہلیہ وزیر اعظم کی صاحبزادی کے اعزاز میں ظہرانہ بھی دیںگی اور انہیں ایوارڈ سے نوازیں گیں ۔